سردار پرائمری اسکول میں تقریب تقسیم انعامات

سردار پرائمری سکول میں تقریب تقسیم انعامات

شہر عزیز کے قلب میں واقع سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سردار پرائمری اسکول میں 25 جولائی  بروز پیر کو بہت ہی شاندار پروگرام منعقد کیا گیا-
یہ پروگرام دراصل مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی جانب سے اسلامیات کے امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازنے کے لئے رکھا گیا۔ یہ جان کر خوشی اور تعجب ہوگا کہ نرسری  سے لے کر ہفتم جماعت تک کل 1487  طلبہ اس امتحان میں شریک ہوئے- 40' 40 طلبہ کے 37 گروپ بنائے گئے تھے۔ ہر گروپ میں اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو مذکورہ اکیڈمی  کی جانب سے بہترین انعامات نوازے گئے۔ اول انعام۔۔ ڈنر سیٹ دوم انعام۔ بڑا ٹفن بکس تیسرا انعام۔ چھوٹا ٹفن بکس، اس طرح دامن سردار میں ایک سو گیارہ  انعامات 111 طلبہ کے معصوم ہاتھوں میں انعامات دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تقریب اسکول ھذا کی ھیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین آپا کی صدارت میں منعقد ہوئی نظامت پروین پیر آپا نے نبھائی
قرات، ماریہ سفیان VII.A حمد، محمد فوزان VII E نعت بریرہ نیاز احمد VIIA نے پیش کیں۔ تحریک صدارت تائید صدارت اور اغراض و مقاصد بالترتیب نجمہ شاہین ۔ بخشی فرزانہ اور  فہمیدہ عبدالستار نے پیش کیں۔
ہیڈمسٹریس محترم ایوبی پروین ڈاکٹر منظور حسن صاحبہ کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم ہوئی۔ آغاز تا اختتام  پروگرام بہت ہی شاندار رہا۔ مختصر مگرجامع خطبہ صدارت اور راشدہ آپاکے رسم شکریہ پروگرام پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور پاسبان علم کو دینی و عصری علوم سے مستفید فرمائے۔ آمین
بلاشبہ اس عظیم کامیابی کا سہرا محترم جناب ڈاکٹر منظور ایوبی صاحب ( چیئرمین سیٹیزن کیمپس) اور محترمہ ایوبی پروین صاحبہ کے سر جاتا ہے- جن سے تحریک پاکر اس ادارے کے اساتذہ اور طلبہ محنت کرتے ہیں اور محنت کا رنگ نظر آتا ہے-
ش ن ا سردار پرائمری اسکول

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے