ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری یونائیٹڈ کنگڈم، سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

*ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری امریکہ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض*

(پریس ریلیز) شہر عزیز مالیگاؤں کے لئے انتہائی فخر و انبساط کا مقام ہیکہ تعلیمی فیلڈ کے شہسوار، اپنی سماجی و تعلیمی خدمات کے عوض اب تک سینکڑوں قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے والے سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری، امریکہ" (یونائیٹڈ کنگڈم، یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ) سے ڈاکٹریٹ 
(Doctor of Philosophy - Ph. D - Honoris Cuasa)
کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی ہے- جو غالباً شہر عزیز مالیگاؤں کے کسی پہلے مسلم فرد کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے-
 یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ڈاکٹر موصوف "ناستائش کی تمنا نا صلے کی پرواہ" کے مصداق اپنے تعلیمی کاڈ میں شب و روز منہمک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو نا صرف ریاستی و ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح کے بیشتر اعزازات سے نوازا جاتا رہا ہے- حالیہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کیا جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر آپ نے الله رب العالمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت و ذلت اللہ کے ہی دست قدرت میں ہے اور میں یہ مانتا ہوں کہ مجھے ملنے والا کوئی بھی ایوارڈ یا اعزاز میرے اپنے شہر کو ملا ہے- اس موقع پر مباکبادیوں و نیک خواہشات کا سلسلہ دراز ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے