یو ایف نرسری و ٹیوشن کلاسیس کے یک ماہی سمر کیمپ کا انتہائی کامیاب اختتام

یو ایف نرسری و ٹیوشن کلاسیس کے یک ماہی سمر کیمپ کا انتہائی کامیاب اختتام

پریس ریلیز:- یو ایف نرسری و ٹیوشن کلاسیس کے زیر اہتمام گذشتہ کیطرح امسال بھی مئی کی تعطیلات کو کارآمد بنانے اور طلباء و طالبات کو دینی و عصری علوم کیساتھ ساتھ مختلف فنون سے روشناس کروائے ضمن میں "یک ماہی سمر کیمپ" کا انعقاد کیا گیا تھا جو انتہائی کامیابی کے ساتھ ۱۲ جون کو اختتام پزیر ہوا۔ اس کیمپ میں جہاں طلباء و طالبات کو اپنی آئندہ کی جماعتوں کے نصاب کی معلومات فراہم کی گئی وہیں انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مختلف فنون بھی سکھلاۓ گیۓ جسمیں سر فہرست طلبہ کی خوش نما تحریر (لکھاوٹ) ساتھ ہی موجودہ دور کی اہم ضرورت مارشل آرٹ کی ٹریننگ اور طالبات کو حنا کاری کے فن کے ذریعے خود کفیل بنانے کیطرف پیش قدمی کی گئی- ان تمام کے لئے بالترتیب رضوان ربانی سر (ربانی خطاطی مرکز) مس دکشا (بلیک بیلٹ)اور مس کلثوم (مہندی)کی خدمات حاصل کی گئی- دینی و اخلاقی تربیت تو روزانہ کا ہی ممعمول رہا۔ اختتامی تقریب میں ننھے منے طلبہ نے خوبصورت ایکشن سانگ کے ذریعے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور مارشل آرٹ کا ڈیمو بھی دیا۔
 اختتامی تقریب کی صدارت عارف سیٹھ صاحب نے کی جبکہ مہمانان میں شفیق سنتوش صاحب، طارق احمد صاحب، یو ایف نرسری کے نگراں شعیب سر، سیدہ آپا (ایم ایم سی) نجم السحر آپا(یو ایف نرسری)، غزالہ آپا(پیراڈائز) مریم نکہت صاحبہ و دیگر از اول تا آخیر موجود رہے۔ اس اختتامی تقریب میں جہاں طلبہ کو انعامات و تحائف پیش کیے گئے وہیں رضوان ربانی سر، مس دکشا اور مس شازیہ کو اعزاز سے نوازا گیا- 
پورے سمر کیمپ اور اختتامی تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں شعیب سر، مس نجم السحر، مس تسنیم، و یو ایف نرسری و ٹیوشن کلاسیس کے اسٹاف ممبران کی انتھک محنت و جد وجہد شامل رہی۔ آئندہ سال مزید بڑے پیمانے پر سمر کیمپ کے انعقاد کا حوصلہ پاتے ہوۓ شکریہ پر اختتام عمل میں آیا۔ مس سمرا نے خوبصورت نظامت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے