سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا حوصلہ افزاء رزلٹ

*سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا حوصلہ افزاء رزلٹ*
سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، ایچ ایس سی تعلیمی سال 2021-2022 کا رزلٹ آج بروز بدھ8 جون کو منظر عام پر آیا جو ادارے کے لئے نہایت ہی اطمینان بخش اور حوصلہ افزاء رہا۔ 
ادارہ1992 سے آرٹس فیکلٹی اور 2018  سے سائنس فیکلٹی نہایت ہی خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے۔ 
ماشاء اللہ امسال سائنس کا مجموعی رزلٹ 98.43 فی صد رہا، جس میں 7طالبات ڈسٹنکشن اور 38 طالبات فرسٹ کلاس سے کامیاب رہیں۔ 
آرٹس فیکلٹی کا رزلٹ 96.68 فیصد رہا۔ جس میں 2 طالبات ڈسٹنکشن اور 76 طالبات فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئیں۔ 
اس عظیم کامیابی پر مسرور ادارۂ ھذا کے چیئرمین الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے پرنسپل ایوبی شاھد سر، و اسٹاف، والدین، اور بالخصوص طالبات کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیکی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
ش۔ ن۔ ا۔ 
سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے