الحمدللہ! ربانی خطاطی مرکز سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے رمضان المبارک میں نماز، روزہ، تلاوت کیساتھ ساتھ کتابت کلاس سے بھی فیض اٹھایا، ظہر تا عصر اور بعد نمازِ تراویح بھی بچوں نے اپنی اردو، انگلش، مراٹھی و عربی تحریر (لکھاوٹ) کو درست کرنے کی کوشش کی- اب عید الفطر کی تعطیلات کے بعد آج مورخہ 7 مئی 2022ء، بروز سنیچر سے "ربانی خطاطی مرکز" کا دوبارہ شاندار آغاز ہو چکا ہے- ماہ مئ میں اسکولوں کی تعطیلات پیش نظر ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ، مالیگاؤں، صبح کے اوقات (۹ سے ۱۲) میں بھی جاری رہے گا- بعد ازاں شام 4 بجے تا 7 بجے تک بھی استفادہ کیا جا سکے گا اور رات ۸ تا ۱۰ بجے تک گلاب پارک، ربانی خطاطی مرکز (شاخ) جاری رہے گا- بیدار مغز والدین و سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تحریر (لکھاوٹ) میں سدھار لانے اور "ب" سے بہتر اور بہتر سے بہترین بنانے کے لئے آج ہی ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ، مالیگاؤں میں بچوں کا داخلہ کروائیں- داخلہ فیس صرف(۳۰۰) تین سو روپئے اور ماہانہ فیس صرف(۲۰۰) دو سو روپئے ہے۔
ربانی خطاطی مرکز میں گذشتہ دو سالوں میں سینکڑوں طلباء و طالبات (کے جی تا پی جی + اساتذہ) نے استفادہ کیا اور اپنے اردو، انگلش(پلین، کرسیو، رومن، ایٹیلک) دیوناگری (ہندی/مراٹھی) و عربی رسم الخط (لکھاوٹ) کو بال پین، سیاہی قلم، مارکر، کٹ نب، برو، چاک/ کھریا(تختہ سیاہ پر) سے درست کرنے کی کوشش کی- ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ(نزد اکھاڑہ مسجد)مالیگاؤں صبح (9 تا 12) اور شام (4 تا 7) اور رات (۸ تا ۱۰ بجے تک گلاب پارک، مالیگاؤں) ربانی خطاطی مرکز(شاخ) جاری رہے گا-
نوٹ:- مئی کی تعطیلات کے پیش نظر بالخصوص بیرون شہر کے وہ طلبہ جو چھٹیاں گذارنے مالیگاؤں آۓ ہوۓ ہیں وہ چاہیں تو صبح شام دونوں اوقات میں پورا وقت بیٹھ کر اپنی تحریر درست کر سکتے ہیں- مزید تفصیلات کے لئے رضوان ربانی سر سے
8983174977 \ 8956599552

0 تبصرے