جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے

جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے

گزشتہ دنوں سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "شائننگ اسٹار آف ایشیاء ایوارڈ" اور حال ہی میں  "گولڈن فالکون ایوارڈ" تفویض ہوۓ۔ مسلسل اعزازات سے نوازا جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں کام تسلسل سے ہونا چاہیے نا ستائش کی تمنا نا صلے کی پرواہ کے مصداق شعبہ تعلیم میں کے جی تا پی جی کا سفر انتہائی برق رفتاری سے طے کرنے والے، کامیابی و ناکامی سے پرے مختلف پلیٹ فارمس سے نو نہالان قوم وملت کے لیے نئے نئے پروجیکٹ پر کام کرنے والے، شعبہ تعلیم کے مسائل اور اس کے تدارک کے لئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کرنے والی شخصیت کو مسلسل مختلف شہروں و اداروں کے ذریعے،  ایوارڈز کا ملنا نا صرف ہمارے لئے بلکہ شہر مالیگاؤں کے لئے بھی باعث افتخار ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اسی طرح تا دم آخر قوم و ملت کے تعلیمی و سماجی مسائل کے حل کے لیے کوشاں و سرگرداں رہتے ہوئے ملت کی  فیض رسائی کا ذریعہ بنتے رہیں گے-
ع
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
منجانب:-
 پرنسپال اینڈ اسٹاف ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج آف ایجوکیشن (ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ) ہیڈ مسٹریس اینڈ اسٹاف سردار پرائمری اسکول و نان ٹیچنگ اسٹاف، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے