گزشتہ تین سالوں کے عید مبارک کا پیغام... حالات کے تناظر میں... منفرد انداز میں... جامعیت و اختصار کے ساتھ... زبان و بیان کا اچھوتا انداز... اردو شائقین کے لیے... ربانی دی اسکالر بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں...
کاوِشِ قلم : اعظمی محمد یاسین محمد عمر ،ریسرچ اسکالر 9226120190
aazmijks@gmail.com .

تَقَبّلَ اللّہُ مِنّاَوَمِنٗکُم صَالَح الاعَمال 🌹🌹🌹🌹
#آج تو جلوہ نما ہے جیسے اک ماہ تمام# 🌹🌹🌹
@رمضان :
*رحمت، مغفرت اور جہنم کی آگ سے خلاصی کا مہینہ
*سحر، افطار اور شب بیداری کی عبادت کی دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ
*صلہ رحمی، ایثار و محبت کا مہینہ
رخصت ہوا _
@ہلال 🌙 عید :🌹🌹
نے خوشیوں و مسرتوں کی آمد کا پیغام دیا _
بندگان توحید نے سجدہ شکر کے ساتھ دوگانہ ادا کیا _
شیر خورمہ و سویوں کی ضیافت سے اپنائیت و محبت کا اظہار کیا _
بزرگوں نے دعاؤں اور عیدی سے ہر ایک کو خوش کیا _
@آئیے.......
"عیدالفطر "کے پر مسرت موقع پر
@دعا کریں.....
*ہر ایک کی خوشحالی کے لیے
*ملک و ملت کی ترقی کے لیے
*کورونا وائرس سے پھیلی دہشت اور بیماری کے خاتمے کے لیے
*روزگار کی بحالی کے لیے
*بہتر تعلیمی و طبی سہولیات کے لیے
@عزم کریں.......
*ملت اسلامیہ کے بہتر مستقبل کے لیے
@کوشش کریں.......
*اجتماعیت کو مستحکم کرنے کی
اختلافات کو تج کر اتحاد ملت کی
@اے خدا!!!!
میری تہزیب کو، میرے احساس کو
میرے جذبات کو میرے حالات کو
اک نئی روشنی اک نئی تازگی
اک نئی آرزو اک نئی جستجو
بے تکان اک سفر اک نئی سمت دے
منتظر ہوں میں جس صبح امید کا
زندگی کے افق سے وہ سورج اگا
آمین ثم آمین یا رب العالمین
"آپ کو اور اہل خانہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں "🌹🌹🌹🌹
منجانب :اعظمی محمد یاسین محمد عمر
مالیگاؤں
مورخہ 25 مئی 2020 بمطابق یکم شوال المکرم 1441
_________________________________________
*ہجوم سا ہے درِ دل پہ آرزوؤں کا *
"عید"
نویدِ عشرت و پیغام ِدید لائی ہے.....
ربِ کریم کا بے پناہ فضل و کرم ہوا، ماہِ رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام "عیدالفطر" تحفہ رب العالمین میسر ہوا_
مبارک اے تپشِ قلب و جاں مبارکباد
تمام ہستیِ کون ومکان پگھل کے رہی
ملی ہے آج نئی زندگی تمنّا کو
یہ کہہ دو دل کو تجھے حق ہے مسکرانے کا
لبِ خاموش ذرا چھیڑ نغمہ عشرت
یہی ہے وقت چہکنے کا مسکرانے کا
خدا کرے کہ یہی زندگی کا عالم ہو
حیات موجِ تبسم سے کھیلتی رہے
لاریب!!!!!
"عید" کی حقیقی خوشیاں ہیں اُن بندگانِ توحید کے لیے....
جنھوں نے 'صوم و صلوٰۃ کی پابندی کی، قیام الیل کا اہتمام کیا، تلاوتِ قرآن کا حق ادا کیا، زکوٰۃ و صدقات کی ادائیگی کی، ضرورت مندوں کی مدد کی، خلوص و للہیت کے ساتھ عبادت کی _
یقیناً!!!!!
رب کریم نے اپنے ایسے ہی بندوں کو "عیدِ سعید" کا تحفہ مسرت عنایت کیا ہے _عید مبارک 🌹🌹🌹
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
دست بدعا ہوں!!!
رمضان المبارک میں جو تعلق باللہ قائم رہا وہ زندگی کی آخری سانس تک قائم رہے...
آمین ثم آمین یا رب العالمین
"عید کی پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیں جناب 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹
منجانب :اعظمی محمد یاسین محمد عمر (مالیگاؤں)
مورخہ 14 مئی 2021، یکم شوال المکرم 1442
________________________________________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جنابِ عالی!!!
حرفِ تمجید سے روشن ہے مِرا باغِ جُنوں
حرفِ تہلیل سے ادراک کا گھر روشن ہے
مکرمی و محبّی....
*الفاظ سے سجتی ہے خیالوں کی زلیخا*
🌹🌹🌹🌹
صبحِ عید کے رُخِ روشن پر ماہِ صیام کی رحمت، مغفرت اور جہنم کی آگ سے خلاصی کی امید سے معمور کرن خوشیوں کی نوید دے رہی ہے _
تکبیر *اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد* عظمت و کبریائی کے نغمہء طرب سے فضائے بسیط کو مسحور کیے ہوئے ہے _ عید گاہ کی طرف رواں قافلہء توحید ادائیگی دوگانہ کے جذبے سے سرشار "سمعنا و اطعنا" کی تفسیر ہے _ نمازِ عید و خطبہ عیدالفطر حیاتِ مستعار کے ضابطہ اخلاق کی تزکیر ہے _ مصافحہ، معانقہ اور دعا *تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال* اخلاص و محبت کی سوغات ہے اور یہ سوغاتِ محبت *عید مبارک* آپ کے حضور پیش کرتے ہوئے دل مسرور و شاداں ہے اور حرفِ تکلم دعائے محبت کے ساتھ تسبیح خواں ہے کہ مستقبل شمش و قمر کی طرح روشن و تابناک رہے، مایوسیاں تاریکیاں تم سے دور بہت دور رہے _ خوشیوں کی کلیاں ہمیشہ باغِ تمنّا کو مہکائے رکھے _
🌹🌹🌹🌹
آمین ثم آمین یا رب العالمین
آپ کو اور اہلِ خانہ کو *عید مبارک* 🌹🌹🌹
منجانب :*اعظمی محمد یاسین محمد* عمر ،مالیگاؤں 🌹🌹🌹
مورخہ 3 مئی 2022،بمطابق یکم شوال المکرم 1443

1 تبصرے
بہت خوب
جواب دیںحذف کریں