پریس ریلیز:- ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ 14 ستمبر 2014ء کو پہلا، 19مارچ 2017ء کو دوسرا اور 18 نومبر 2018ء کو تیسرا عظیم الشان فری طبی معائنہ و آپریشن کیمپ مالیگاؤں میں منعقد کیا جا چکا ہے۔ اس مرتبہ مورخہ ۱۵ مئی ۲۰۲۲ء ، بروز اتوار، صبح دس(۱۰) بجے تا دوپہر ایک (۱)بجے تک، اسکس لائبریری ہال(بالمقابل اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں) میں منعقد ہو رہا ہے۔ جسکے لئے جلگاؤں شہر کے آستھا پلاسٹک و کاسمیٹک سرجری سینٹر کے مشہور و معروف ماہر پلاسٹک سرجن، اب تک گیارہ ہزار سے زائد مرجھاۓ ہوۓ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے، مہاراشٹر میں اپنے سینٹر سے بہترین خدمات پیش کر کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے، ڈاکٹر سریش چودھری صاحب تشریف لا رہے ہیں- آپ مریضوں کا چیک اپ کریں گے اور آپریشن کی تاریخ دیں گے- مفت جانچ، مفت آپریشن، مفت دوائیں، مکمل ٹریٹمنٹ، کھانا و رہائش کیساتھ ہی جلگاؤں آنے و جانے کا کرایہ بھی دیا جائے گا-
اس کیمپ کی صدارت محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب، جبکہ افتتاح سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب فرمائیں گے- ادارہ فیضان ربانی و ربانی فاونڈیشن کے صدر رضوان ربانی سر نے بتایا کہ ادارہ ھذا کے تحت تعلیمی، سماجی، دینی، ملی، طبی و فلاحی خدمات بھی انجام دی جا رہی ہیں- اپنے اسلاف کی سماجی و ملی خدمات کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے شبینہ مدارس، ٹیوشن، خطاطی کلاسیس، تعلیم بالغاں اور جدید عصری تعلیم کے رہنمایانہ پروگرام بھی وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے رہے ہیں اور ان شاءاللہ منعقد کیے جاتے رہینگے-

0 تبصرے