گیارہ ہزار سے زائد مرجھاۓ و مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے ڈاکٹر سریش چودھری صاحب کی خدمات کو سلام

ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زَیر اہتمام کٹے ہونٹ اور پھٹے تالو کے بچوں کا مفت معائنہ کیمپ کامیابی سے ہمکنار

۱۱ہزار سے زائد مرجھاۓ و مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے ڈاکٹر سریش چودھری کی خدمات کو سلام 

پریس ریلیز:- ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زَیر اہتمام مورخہ ۱۵ مئی ۲۰۲۲ء ، بروز اتوار، صبح دس(۱۰) بجے تا دوپہر ایک (۱)بجے تک، اسکس لائبریری ہال(بالمقابل اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں) میں منعقدہ فری طبی معائنہ کیمپ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا- سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ جلگاؤں شہر کے آستھا پلاسٹک و کاسمیٹک سرجری سینٹر کے مشہور و معروف ماہر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سریش چودھری صاحب نے کیا۔ اس فری طبی معائنہ کیمپ کا افتتاح سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کیا۔ آپ نے ادارہ فیضان ربانی و ربانی فاونڈیشن کی خدمات کی ستائش کی اور ادارے کے سرپرست  و میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے صدر محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر اور ڈاکٹر سریش چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کیا- ڈاکٹر سریش چودھری نے اب تک گیارہ ہزار سے زائد مرجھاۓ ہوۓ مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام کیا ہے- موصوف کی خدمات کے اعتراف میں ادارہ فیضان ربانی و ربانی فاونڈیشن کی جانب سے خوبصورت میمنٹو تفویض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے فری میڈیکل کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا تذکرہ بھی کیا- آپ نے شہر مضافات، آس پاس کے دیہات و گاؤں سے آۓ ہوۓ سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا ضرورت مندوں کو آپریشن کی تاریخ دی- الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام الناس کی خدمات کرنے اور مفاد عامہ کے کاموں کو انجام دیتے رہنے کا اعادہ کیا- تقریب اور کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں رضوان ربانی سر اور ٹیم کی محنتوں کی ستائش کی- تقریب میں ڈاکٹر اشوک پانڈو(ایم ڈی)، ڈاکٹر ڈاکٹر جیسوال (ایم ڈی)، ڈاکٹر نمیش چودھری (بی ڈی ایس)، مختار سردار، حاجی ابراہیم منا سائیکل شو دوم، ڈاکٹر ذیشان،  محمد مصدق، ذولفقار و محمد مدثر اول تاآخیر موجود رہے نظامت کے فرائض و شکریہ رضوان ربانی سر نے ادا کیے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے