ڈاکٹر کاشف راشد ربانی کی ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرات سے شاندار کامیابی س

ڈاکٹر کاشف راشد ربانی کی ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرات سے شاندار کامیابی

پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں کے انتہائی مشہور و معروف علمی ادبی فلاحی سماجی و تعلیمی خانوادے کے ہونہار سپوت ڈاکٹر کاشف راشد ربانی نے ایس ایم بی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر (دھامن گاؤں، اگت پوری) کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرات سے شاندار کامیابی درج کروائی ہے۔ آپ کا تعلق مرحوم بقرعیدی سردار خانوادے اور ربانی فیمیلی سے ہے۔ محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب کے پسر زادے، محترم صالح ابنِ تابش کے نواسے، ڈاکٹر راشد ربانی کے صاحب زادے، "ڈاکٹر کاشف راشد ربانی" ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ریحان ربانی و رضوان ربانی کے بھتیجے بھی ہیں-
اس شاندار کامیابی کے لئے جہاں ڈاکٹر کاشف نے اپنی محنت شاقہ اور جہد مسلسل کو اپنا وطیرہ بنایا وہیں ربانی فیمیلی کی سربراہ محترمہ حجن رضیہ ربانی کی خصوصی دعائیں بھی شامل حال رہیں- مبارک باد کے تسلسل کے درمیان ربانی فیمیلی کیجانب سے الله رب العزت کے شکریہ کے بعد تمام ہی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے