ادارہ نثری ادب کی 194ویں ماہانہ ادبی نشست میں ریاستی اردو اکیڈمی کے اعزاز یافتگان کا استقبال

*ادارہ نثری ادب کی  (194- ویں) ماہانہ ادبی نشست میں مالیگاؤں کے ریاستی اردو اکیڈمی کے اعزاز یافتگان کا استقبال*

*گذشتہ ۱۸ سال سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 28- مئی، 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی- اس ادبی نشست میں مالیگاؤں کے ریاستی اردو اکیڈمی سے اعزاز یافتگان، نہال حفیظ، انصاری احسان الرحیم، ڈاکٹر مبین نذیر و سمیہ فرحین کا استقبال کیا جائے گا- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، طاہر انجم صدیقی، صادق اسد و عادل فاروقی صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*  
پروپیگنڈہ سیکرٹری 
*رضوان ربانی*
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے