جیوا تھیو لوجیکل اوپن یونیورسٹی چنئی سے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو گولڈن فالکون ایوارڈ تفویض

جیوا تھیولوجیکل اوپن یونیورسٹی چنئی، کی جانب سے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو "گولڈن فالکون ایوارڈ" تفویض

گورنمنٹ آف انڈیا سے رجسٹرڈ، آئ ایس او سرٹیفائیڈ، جیوا تھیو لوجیکل اوپن یونیورسٹی چنئی کے یونٹ آف جیوا ایجوکیشنل ریسرچ چیریٹیبل فاونڈیشن کی جانب سے "تیرہویں کانوکیشن اینڈ ایوارڈ فنکشن" میں پورے ہندوستان سے تعلیم و تعلم کے ضمن میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے والے چنندہ اشخاص میں شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف علمی، ادبی، سیاسی، سماجی، طبی و تعلیمی شخصیت، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "گولڈن فالکون ایوارڈ" تفویض کیا گیا۔ عیاں رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کی جانب سے اپنی ذاتی کامیابی، سماجی و فلاحی کام، نمایاں تعلیمی خدمات اور مختلف پلیٹ فارم سے ایجوکیشنل فیلڈ میں ریمارکیبل رول ادا کرنے کے عوض ایوارڈ تفویض کر کے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے- مصروفیات کی بناء پر ڈاکٹر موصوف یونیورسٹی کے تیرہویں کانوکیشن میں شرکت نا کر سکے تو بذریعہ پوسٹ کورئیر یہ ایوارڈ آپ تک پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو اس شاندار ایوارڈ کی حصولیابی پر چہار جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ دراز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے