خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کی صدر مرحومہ حجن محمودہ پروین عبدالمطلب شیخ کی یاد میں تعزیتی نشست

مرحومہ حجن محمودہ پروین عبد المطلب شیخ کی یاد میں تعزیتی نشست

مالیگاؤں پریس ریلیز: شہر عزیز مالیگاؤں کے خاتون ایجوکیشن کیمپس کے بانی مرحوم عبدالمطلب شیخ کی بیوی، رضوان عبدالمطلب و ریحان عبدالمطلب کی والدہ، خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدر و قائد محترمہ حجن محمودہ پروین عبدالمطلب شیخ صاحبہ۱۲؍ اپریل 2022ء  بروز منگل کی شب اس جہان آب و گل سے کوچ کر گئیں۔ شہر کے مختلف تعلیمی، سماجی، فلاحی اداروں کیجانب سے بتاریخ 16رمضان المبارک 1443ھجری بمطابق 18 اپریل 2022ء حج کمیٹی، اسکول نمبر 1، قدوائی روڈ میں بعد نماز تراویح ساڑھے دس بجے شہری سطح پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت معروف صنعت کار و اے ٹی ٹی ایجوکیشنل کیمپس کے نائب صدر محترم جمیل کرانتی صاحب نے کی، اس موقع پر اشفاق لعل خان سر(جے اے ٹی)، معروف معالج ڈاکٹر حسن الدین شیخ، صدر سی سی آئی پروفیسر عبدالمجید صدیقی، نمائدہ انقلاب مختار عدیل، چئیرمین ایم ایس ای محمد رضا سر، تہذیب پرائمری کے ہیڈ شاکر شیخ سر و صدر نشست جمیل کرانتی صاحبان نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے مرحومہ حجن محمودہ پروین و مرحوم شیخ عبدالمطلب  سے اپنے دیرینہ تعلقات، انکی جہد مسلسل سے پر زندگی، نشیب و فراز، مستقل مزاجی و کامیابی کے مراحل حاضرین کے گوش و گزار کیے۔ اور اس عظیم سانحہ پر بالخصوص رضوان عبدالمطلب  ریحان عبدالمطلب اور خانوادے کو صبر کی تلقین کی، اور مرحومین کی منشاء کے مطابق قوم ملت کے تئیں اپنے اور سوسائٹی کے کاذ کو آگے کی جانب جاری و ساری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر رضوان عبدالمطلب نے بھی مختصراً اظہار خیال کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا- نشست کا آغاز عبدالماجد سر کی تلاوت قرآن سے ہوا، ابتدائیہ کلمات عزیز اعجاز سر نے ادا کیے۔ دعا اشفاق لعل خان سر نےفرمائ - قاضی شہر مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی، جمیت العلماء سلیمانی چوک، کاغذی برادران، سٹیزن کیمپس، اے ٹی ٹی کیمپس، جے اے ٹی کیمپس، ایم ایس ای کیمپس، پیراڈائز کیمپس، تہذیب کیمپس، ارم و ڈاکٹر پیر محمد رحمانی اسکول، خاتون حجن کیمپس، خدمات حجاج کمیٹی، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، ادارہ نثری ادب، سی سی آئی، انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں، خیر اندیش، ادارہ فیضانِ ربانی، مشما، فیم، امگا، ربانی خطاطی مرکز، زندہ دلان مالیگاؤں وغیرہ کی جانب سے بھی تعزیت پیش کی گئی-  نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دیۓ جبکہ شکریہ عزیز اعجاز سر نے ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے