ادارہ نثری ادب کی ۱۹۲ ویں ماہانہ ادبی نشست

*ادارہ نثری ادب کی (192- ویں) ماہانہ ادبی نشست*

*گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 26- فروری 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم طاہر انجم صدیقی، محترم صادق اسد و محترم خالد اختر شبیر آصف صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*  
پروپیگنڈہ سیکرٹری 
*رضوان ربانی*
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے