پریس ریلیز: "جود و الکرم" کتاب سماج و معاشرے میں بسنے والے ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی- بہت ہی آسان طرز پر تصاویر سے مزین کر کے ایک ایک عمل کو واضح کرنے کی بہترین کوشش مصنفہ صالحاتی سمیہ بنت نصیر احمد ملی صاحبہ نے کی ہے۔ ان جملوں کا اظہار شیخ الحدیث تعلیم اللبنات حضرت مولانا افتخار سالک صاحب دامت برکاتہم نے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ مورخہ 17 فروری 2022ء بروز جمعرات کو فاطمہ گارڈن، گلشنِ مالک، مالیگاؤں میں منعقدہ اس تقریب میں بحیثیت مقرر خصوصی آپ نے محترمہ کی حوصلہ افزائی فرمائی- اور بچوں کو بچہ مزدوری سے نکال کر انکی دینی تعلیمی آبیاری پر زور دیا- قبل اس کے حضرت مولانا حافط ریاض احمد ملی صاحب (ناظم جامعہ تعلیم اللبنات) نے کہا کہ ناظرہ کے طلباء و طالبات کے لئے یہ کتاب لازوال تحفہ ہے- آپ نے اپنے مدرسے میں اسے نصاب میں شامل کرنے کا اشارہ دیا۔ صدر تقریب محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کتابوں کو خرید کر پڑھنے اور لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مشورہ دیا۔ آپ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی شناخت اردو زبان سے بھی ہے۔ یہاں روز کوئی نا کوئی کتاب کا اجراء ہوتا ہے اگر ہم نے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی تو بڑا نقصان ہوگا۔ قبل اسکے رونقِ اسٹیج معززین کے دست مبارک سے کتاب کا اجراء عمل میں آیا- محمد مصعب راشد حسن کی خوش الحان قرآت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نعت پاک عبدالرحمن عمران احمد نے پیش کی-تحریک وتائید صدارت مولانا عبدالعلیم اشاعتی نے پیش کی- مہمانان کا تعارف، اغراض و مقاصد، مصنفہ و کتاب "جود والکرم" کا تعارف رضوان ربانی نے پیش کیا تقریب میں ابراہیم بھائی گبو ممبر، مولانا حامد انوری (خطیب و امام مسجد مالک) شفیق بہادر، سی تھری کلاسیس کے پروفیسر مدثر انصاری، پروفیسر مبشر سردار، رضوان سر، عبدالرحمن سر (جمہور) پردہ نشین خواتین و مرد حضرات کے علاوہ طلباء و طالبات کثیر تعداد میں حاضر تھے- نظامت کے فرائض رضوان ربانی نے بحسن و خوبی ادا کیے جبکہ، شکریہ پروفیسر مومن جمیل نے ادا کیا۔ معزز مہمانان کی خدمت میں مسواک کا تحفہ پیش کیا گیا- کتاب جود والکرم کی قیمت 250 روپئے ہے مصنفہ صالحاتی سمیہ بنت نصیر احمد ملی صاحبہ نے بتایا کہ اس کتاب کی ساری آمدنی مدرسہ کی زمین خریدی اور تعمیر میں صرف ہوگی- کتاب "جامعہ مدینۃالذاکرات" نزد ڈاکٹر خالد پرویز کے مکان کے پاس ذاکر احمد صاحب کے مکان سے حاصل کی جا سکتی ہے- محترم ابراہیم بھائی گبو ممبر ابن شاہد خان صاحب کے تعاون سے اتنے بڑے اور اچھے پروگرام کا انعقاد ممکن ہو سکا-

0 تبصرے