لو پھر ہوا مرے شہر کا نام روشن "ڈاکٹر سلمان ملک مولانا امیر حمزہ اشرفی" کا فری سیٹ پر ایم ایس(MS) میں ایڈمیشن

لو پھر ہوا مرے شہر کا نام روشن 
"ڈاکٹر سلمان ملک مولانا امیر حمزہ اشرفی" کا فری سیٹ پر ایم ایس(MS) میں ایڈمیشن
 
 (مالیگاؤں) پریس ریلیز: شہر عزیز مالیگاؤں کا نام ایک مرتبہ پھر روشن ہوا۔ شہر مالیگاؤں کے طلباء و طالبات اپنی محنت، لگن، جستجو اور جہد مسلسل سے نا صرف اپنا اپنے والدین و اساتذہ بلکہ شہر عزیز کا نام بھی روشن کر رہے ہیں انہیں طلبہ کی فہرست میں مولانا امیر حمزہ اشرفی کے فرزند ارجمند "ڈاکٹر سلمان ملک" کا اضافہ ہوا ہے- گزشتہ روز نیٹ پی جی 2021ء کا رزلٹ ظاہر ہوا۔ آل انڈیا لیول پر(180000) ایک لاکھ اسی ہزار طلباء و طالبات میں ڈاکٹر سلمان ملک نے 2201ء آل انڈیا رینک(98.5%) کیساتھ ہی شہری سطح پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایم ایس سرجری (MS) کے لئے گرانٹ میڈیکل کالج، ممبئی میں ایڈمیشن کے اہل قرار پاۓ۔ ڈاکٹر سلمان ملک اس سے قبل 2014ء میں ڈاکٹر وی ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج، شولاپور میں فری سیٹ پر ایم بی بی ایس میں داخل ہوۓ اور 2019ء میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کر کے 2020ء میں اپنی انٹرن شپ مکمل کی، آپ نے ابتدائی تعلیم شیخ عبدالودود پری پرائمری اسکول سے حاصل کی پانچویں تا بارہویں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج سے مکمل کی- اس عظیم الشان کامیابی پر ڈاکٹر سلمان ملک اور انکے والدین، اہل خانہ کو مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی خطاطی مرکز کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے