مالیگاؤں:- شہر عزیز مالیگاؤں دینی، ادبی، جدید عصری و ٹیکنیکل تعلیم میں بھی اب کسی سے پیچھے نہیں رہا ہمارے طلباء و طالبات جدید عصری علوم میں اپنے ٹیلینٹ و معیار کے مطابق اپنا مقام بنارہے ہیں اسی ضمن میں مالیگاؤں اقصی کالونی، عبدالرحمن پارک، میں رہائش پزیر مسعود احمد خان (ایم کے بلڈرس فرم) خانوادے کے ہونہار و لائق فرزند "التمش خان" نے لندن کی عظیم و اعلیٰ "کونٹری یونیورسٹی" میں پوسٹ گریجویشن میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے- قبل اسکے، التمش خان نے ناسک ضلع کے کے واگھ کالج سے "کیمیکل انجئیرنگ" میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی اور امتیازی نمبرات کی بدولت ہی لندن کی عظیم الشان " کونٹری یونیورسٹی" میں پی جی کے لئے اہل قرار پاۓ۔ آپ نے گذشتہ دنوں لندن کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ لیا ہے- اس عظیم الشان کامیابی پر جہاں اہلِ خانہ مسرور ہیں، وہیں دوست احباب، متعلقین و رشتے دار بھی خوش ہیں اور مبارکبادی و دعاؤں کا سلسلہ دراز ہے- اس موقع پر ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، ربانی خطاطی مرکز و ادارہ فیضانِ ربانی کی جانب سے بھی التمش خان، انکے والدین اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

0 تبصرے