گذشتہ دنوں مالیگاؤں میں این سی پی یو ایل کی معرفت چوبیسواں قومی اردو کتاب میلہ ۲۰۲۱ء میں موجود آفیسر افضل حسین خان نے اسکس لائبریری اور اردو لائبریری کا دورہ کیا اسکس لائبریری کے عثمان غنی اسکس نے لائبریری میں موجود کتابوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اسکس لائبریری کے قیام سے لیکر اب تک کے معمولات پر روشنی ڈالی۔ یہاں اخلاق فضل الرحمان صاحب سے بھی ملاقات ہوئی- بعد ازاں شہر کی قدیم اردو لائبریری میں پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود ٹرانسلیشن اسٹڈیز میں ڈاکٹریٹ ڈاکٹر اے ایم کے صدیقی، حیدرآباد سے بھی ملاقات ہوئی، لائبریرین نہال احمد نے دونوں ہی بیرونی مہمانان کو پوری لائبریری کا نظارہ کروایا اور سو سال سے بھی زائد پرانی نادر و نایاب کتابوں کی زیارت کروائی- دونوں ہی مہمانان نے لائبریری میں موجود کتابوں کی حفاظت کے لئے اپنے گرانقدر مشوروں سے نوازا۔ یہاں سابق پروفیسر عبداللطیف سر سے بھی ملاقات ہوئی- بعد ازاں معروف صنعت کار، ادب نواز شکیل جمیل حسن کی ذاتی لائبریری کا بھی دیدار ہوا دونوں صاحبان نے لائبریری اور کتابوں کے حوالے سے اپنی باتیں رکھیں اور اپنی نیک مفید آراء سے فیضیاب کیا۔ اس پورے دورے میں بیرونی مہمانان کی رہنمائی رضوان ربانی سر نے کی دونوں مہمانان نے لائبریرین کو لائبریری اور کتابوں کے تحفظ کے ضمن میں مفید مشوروں سے نوازا اور اس اہم دورے کے لئے رضوان ربانی و لائبریری کے ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا گیا-

0 تبصرے