پروفیسر صدیقی کے یک بابی ڈراموں کی کتاب کا اجراء و تہنیتی تقریبانجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر، صدر سی سی آئی، سابق پرنسپال سٹی کالج پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کے یک بابی ڈراموں کی کتاب کا ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، پروفیسر عقیل شیخ صاحب کے ہاتھوں پر وقار تقریب میں اجراء عمل میں آیا جبکہ سر ورق کی رونمائی ایل ایم سردار ایجوکیشنل سوسائٹی دھولیہ، کے صدر ڈاکٹر عقیل نے انجام دی اس موقع پر این سی پی یو ایل کے آفیسران اجمل سعید، افضل حسین خان صاحبان کے علاوہ اسپیشل آفیسر بال بھارتی پونے، خان نوید الحق، انجمن معین الطلباء کے صدر اسحق سیٹھ زری والا، انجمن ترقی تعلیم کے نائب صدر جمیل کرانتی صاحبان اور مشہور و معروف ڈرامٹسٹ سراج دلار، آصف سبحانی، ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری، پرنسپال نسیم قریشی، غفران گے اسٹار، اشفاق عمر صاحبان موجود تھے-
کتاب پر تبصرہ سراج دلار و آصف سبحانی صاحبان نے کیا- صدر تقریب ڈاکٹر عقیل شیخ نے اول وقت میں خطاب کر کے رخصت چاہی، بعد ازاں اسحق سیٹھ زری والا نے بقیہ تقریب کی صدارت فرمائی- جبکہ شہر و بیرون شہر کے سامعین کی اچھی تعداد اول تا آخر موجود تھی۔ نظامت کے فرائض اعظمی محمد یاسین و احمد ایوبی صاحبان نے انجام دئیے- اس موقع پر انجمن ترقی اردو ہند کے سیکرٹری خیال انصاری و اراکین کی جانب سے صاحب کتاب پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کا استقبال بھی کیا گیا۔ اور اے ٹی ٹی انتظامیہ میں بطورِ سیکریٹری منتخب کیے جانے پر موصوف کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اسی مناسب سے کئی افراد و اداروں نے بھی آپکا شال، پھول و ہار دے کر استقبال کیا۔

0 تبصرے