How To Face The Interview

مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمامHow to face the Interview پروگرام

پریس ریلیز : تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء و طالبات روزگار (Job) کی تلاش میں سرگرم ہو جاتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ بہت سے Job Seekers اس بات سے نا آشنا ہوتے ہیں کہ وہ انٹرویو کی تیاری کس طرح کریں؟ انٹرویو کسطرح  Face کریں؟ کن باتوں کا خیال رکھیں؟ سوالات کے جوابات کس طرح سے دیں؟ انٹرویو کی تیاری کسطرح کریں؟ اور نتیجے کے طور پر تعلیمی رزلٹ عمدہ ہونے کے باوجود بھی وہ انٹرویو میں ناکام ہو جاتے ہیں- انہی سب باتوں کے مد نظر روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے لیے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے مورخہ ۹ جنوری ۲۰۲۲ء بروز اتوار، صبح ٹھیک ساڑھے نو بجے، سٹیزن کیمپس، اسلام نگر، مالیگاؤں، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں ایک ? How to Face the Interview  کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا ہے- جس میں فیضان احمد ایم ای صاحب لیکچر، پروجیکٹر اور پریکٹیکل کے ذریعے اپنے دلچسپ انداز سے رہنمائی فرمائیں گے-
 تمام ہی ڈی ایڈ، بی ایڈ، ایم ایڈ، انجینئرنگ، میڈیکل، آئ ٹی آئی، فارمیسی، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور شارٹ ٹرم کورسز کے جاب کے متلاشی طلباء و طالبات سے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی و اراکین فورم نے پروگرام میں شرکت اور استفادہ کی گزارش کی ہے۔ واضح رہے کہ پروگرام میں شرکت کی کوئی بھی فیس نہیں ہے۔ لہذا، زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اس اہم پروگرام سے استفادہ کریں۔ ڈپلومہ و ڈگری کالجوں کے پرنسپال حضرات سے بھی  التماس ہے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کو وقت مقررہ پر پروگرام میں شرکت کی تلقین کریں۔ اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا تعاؤن کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے