*ادارہ نثری ادب کی (191- ویں) ماہانہ ادبی نشست*
*گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 29- جنوری 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم جناب عمران جمیل صاحب ( افسانہ نگار، تبصرہ نگار، کالم نویس) کی صدارت میں ہوگی- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم عتیق شعبان،محترم سراج دلار،محترم عارف حسین و محترم پرنسپال ڈاکٹر مجیب شیخ صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*
پروپیگنڈہ سیکرٹری
*رضوان ربانی*
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

0 تبصرے