شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف، سٹیزن کیمپس میں امسال جشنِ یومِ جمہوریہ کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پزیر ہوئی
صبح ٹھیک 7:45 کو سوسائٹی کے سیکریٹری محترم ڈاکٹر آصف سلیم صاحب کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی راشٹریہ گیت کے بعد کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے اراکین انتظامیہ، تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف، طلباء و طالبات، شہریان و عوام الناس کو 73ویں جشنِ یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحمید، ایوبی معاذ، عتیق ایوبی، حافظ بدرالدجیٰ، ظہیر ابن قدسی، انیس نکھار، نہال احمد، مختاراحمد، شکیل احمد عبدالرحمن کے علاوہ دیگر معزز مہمانان موجود تھے۔ جبکہ سٹیزن کیمپس کے تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ و اساتذہ کرام موجود تھے
- ش-ن- الف- سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں

0 تبصرے