قومی اردو کتاب میلہ ۲۰۲۱ء مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی حمایت اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات

"قومی اردو کتاب میلہ ۲۰۲۱ء" مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی حمایت اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات

مالیگاؤں (پریس ریلیز) دبستان اردو زبان و ادب، گہوارہ علم و فن، مسجدوں، میناروں، علوم و فنون اور پاور لوم کے شہر، شہرعزیز مالیگاؤں میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، کے زیر اہتمام مورخہ 18 دسمبر، بروز سنیچر تا 26 دسمبر 2021ء بروز اتوار، اردو زبان و ادب کا سب سے بڑا فیسٹیول "چوبیسواں قومی اردو کتاب میلہ ۲۰۲۱ء" منعقد کیا جارہا ہے- جس کے لئے مقامی سطح پر "کتاب میلہ کمیٹی" میلے کی کامیابی کے لیے شب و روز اپنی محنت اور حکمت عملی کے ساتھ اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت میں اپنا حصہ ادا کررہی ہے- مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، سرپرست فیروز حسین بادشاہ، ظہیر ابنِ قدسی، مختار یوسف و شبیر رمضان صاحبان کے ساتھ ہی مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے دیگر اراکین میں اعجاز صدیقی، عارف حسین، عبدالعظیم فلاحی، محمد عارف دلار، زاہد یوسفی، اسماعیل وفاء، ایوبی معاذ و رضوان ربانی سمیت فورم کی لیڈیذ ونگ میں شامل بشری میڈم، فردوس جہاں میڈم، رقیہ میڈم نے اس کتابی میلے کے اپنی حمایت اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- اس موقع پر فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے عوام الناس، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات سے گذارش و اپیل کی ہے کہ اپنی زبان و تہذیب کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ کتابیں خریدیں اور مطالعے کو فروغ دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے