ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست

ادارہ نثری ادب کی (189- ویں) ماہانہ ادبی نشست

گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 27- نومبر،2021ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم ہارون اختر صاحب (صدر انجمن محبان ادب) کی صدارت میں ہوگی- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم ڈاکٹر ابنِ آدم، محترم عتیق شعبان و صدر نشست محترم ہارون اختر صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- محمد آمین سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-  (وقت کا خاص خیال رکھیں 09:30 بجے شب) 
پروپیگنڈہ سیکرٹری 
رضوان ربانی
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے