ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر کا اجراء

ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر کا اجراء
مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی جانب سے چار شہروں میں بیک وقت پریکٹس پیپر 
پریس ریلیز (مالیگاؤں) مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم اپنے قیام سے ہی طلباء و طالبات کی رہنمائی اور ایجوکیشنل معاملات میں اپنی گرانقدر خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے اساتذہ اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) میں کامیابی کا فیصد بڑھے اسی کوشش میں مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایماء پر فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر کی رہنمائی اور اراکین کی جد و جہد سے 24 اکتوبر 2021ء صبح ٹھیک ۹ بجے سٹیزن کیمپس، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، مالیگاؤں اور بیک وقت دھولیہ آر ایم پٹیل اسکول، بھیونڈی رئیس ہائی اسکول اور پربھنی میں ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر کا انعقاد کیا گیا ہے عیاں رہے کہ مالیگاؤں کے بیشتر اسکولوں کے فعال سابق و موجودہ اساتذہ کی مدد سے تیار کردہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر لیا جا رہا ہے جو کہ گورنمنٹ کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لئے کامیابی کی کلید ثابت ہوگا
اس تقریب میں مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے چئیرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر، مختار یوسف سر، ظہیر قدسی، شبیر رمضان، عارف حسین سر، صدیقی اعجاز سر، عبدالعظیم فلاحی سر، عارف دلار سر، زاہد یوسفی سر، رضوان ربانی سر، بشری میڈم و رقیہ پروین میڈم کے علاوہ مشما کے صدر نعیم شاہین سر بھی موجود تھے۔ نظامت اعجاز صدیقی جبکہ شکریہ عارف حسین سر نے ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے