مشما کے صدر نعیم شاہین اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی رکن بشری میڈم کا استقبال

مشما کے صدر نعیم شاہین و ٹی ڈی ایف کی بشری میڈم کا پرتپاک استقبال

پریس ریلیز (مالیگاؤں) حال ہی میں مالیگاؤں شہر ہیڈ ماسٹرز تنظیم مشما کی نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا جس کی صدارت کے لئے گلشن ہائی اسکول کے علاوہ دیگر اداروں کو کامیابی سے رواں دواں رکھنے والے اور تعلیم و تعلم درس وتدریس کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنے والی شخصیت محترم نعیم شاہین سر کا انتخاب عمل میں آیا۔ بروقت صحیح انتخاب پر مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر و اراکین نے ایک مختصر مگر بامعنی تقریب اعزاز و تہنیت کا انعقاد سٹیزن کیمپس آفس میں کیا جسکی صدارت فورم کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کی آپ نے نعیم شاہین سر کے انتخاب کو حق بہ حقدار رسید قرار دیا۔ اور کہا کہ اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز، مینجمنٹ یا تعلیم سے جڑے کسی بھی معاملے میں جب کبھی بھی ہماری یا فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم یقیناً ساتھ ہوں گے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم ساتھ ہوگا۔ اس موقع پر بادشاہ سر نے بھی مختصراً اظہار خیال فرمایا اور مبارکباد پیش کی۔ نعیم شاہین سر نے بھی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی و رہنمائی کی ہے۔ ہم چاہیں گے کہ یہ سلسلہ دراز رہے بعد ازاں فورم کی فعال رکن بشری میڈم کو مالیگاؤں ٹی ڈی ایف کی خواتین ونگ کی نائب صدارت کا عہدہ تفویض کیے جانے پر استقبالیہ دیا گیا آپ نے بھی فورم کے صدر و اراکین کا شکریہ ادا کیا بعدازاں پر تکلف عشائیے پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ تقریب میں ظہیر قدسی، مختار یوسف، عارف دلار، عبدالعظیم فلاحی، عارف حسین، اعجاز صدیقی، رضوان ربانی، زاہد یوسفی، شبیر رمضان، رقیہ پروین میڈم، کے علاوہ ابوبکر و وسیع ندیم صاحبان بھی شریک تھے- 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے