مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر سے مہاراشٹر بھر کے طلبہ و اساتذہ مستفید

مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر سے
 مالیگاؤں دھولیہ بھیونڈی پربھنی لاتور اور عثمان آباد کے   طلبہ و اساتذہ نے استفادہ کیا
 
پریس ریلیز (مالیگاؤں) مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر سے بیک وقت مالیگاؤں، دھولیہ، بھیونڈی، لاتور، عثمان آباد، املنیر اور پربھنی کے سینکڑوں طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے استفادہ کیا- خود شہر عزیز مالیگاؤں میں سٹیزن کیمپس میں دو سو کے قریب خواہشمند مستفیض ہوۓ۔ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایماء پر فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر کی رہنمائی اور اراکین کی جد و جہد سے 24 اکتوبر 2021ء بروز اتوار، صبح ٹھیک ۹ بجے سٹیزن کیمپس، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، مالیگاؤں اور بیک وقت دھولیہ آر ایم پٹیل اسکول، بھیونڈی رئیس ہائی اسکول اور پربھنی میں ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر کا انعقاد کیا گیا ہے عیاں رہے کہ مالیگاؤں کے بیشتر اسکولوں کے فعال سابق و موجودہ اساتذہ کی مدد سے تیار کردہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر لیا جا رہا ہے جو کہ گورنمنٹ کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لئے کامیابی کی کلید ثابت ہوگا- اس موقع پر امتحان میں شریک طلبہ و اساتذہ نے اس مستحسن اقدام کی سراہنا کی اور فورم کے صدر و اراکین کو دعاؤں سے بھی نوازا۔ 
امتحان کے کامیاب انعقاد اور پیپر کو حکومتی نہج پر معیاری سوالات سے مزین کرنے کے لئے فورم کے فعال اراکین کے علاوہ شہر عزیز کی مختلف اسکولوں کے اساتذہ کرام کی خدمات بھی حاصل کی گئیں- فورم کے چئیرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان میں کامیابی کا فیصد بڑھانے میں یہ امتحان یقیناً کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس امتحان کی کامیابی کے پیچھے فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر، مختار یوسف سر، ظہیر قدسی، شبیر رمضان، عارف حسین سر، صدیقی اعجاز سر، عبدالعظیم فلاحی سر، عارف دلار سر، زاہد یوسفی سر، رضوان ربانی سر، اسماعیل وفا سر، فردوس جہاں میڈم، بشری میڈم و رقیہ پروین میڈم وغیرہ نے انتھک محنت کی-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے