زندہ دلان مالیگاؤں کے زیر اہتمام شاعر شفیق محسن کے شعری مجموعہ کلام "بدلتے وقت کا منظر" کا اجراء

*زندہ دلان مالیگاؤں کے زیر اہتمام شاعر شفیق محسن کے شعری مجموعہ کلام "بدلتے وقت کا منظر" کا اجراء*

*شہر عزیز مالیگاؤں کے نوجوان شاعر شفیق محسن کے شعری مجموعہ کلام "بدلتے وقت کا منظر" کا اجراء مورخہ ۹- اکتوبر ۲۰۲۱ء بروز سنیچر، شب میں ٹھیک ساڑھے نو(۹:۳۰) بجے، اسکس ہال، مالیگاؤں میں ہوگا۔ صدارت کے فرائض محترم ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب انجام دیں گے۔ کتاب کا اجراء چئیرمین سٹیزن کیمپس مالیگاؤں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اور سر ورق کی نقاب کشائی محترم عبدالحفیظ محمد حسین سر کے دست مبارک سے ہوگی- محترم الحاج یونس عیسیٰ، محترم ڈاکٹر اشفاق انجم، محترم ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحبان بطور چیف گیسٹ مدعو ہیں جبکہ، محترم ڈاکٹر مبین نذیر، محترم ڈاکٹر شہروز خاور، محترم طاہر انجم صدیقی صاحبان اپنے مقالے پیش کریں گے مجموعی تاثرات محترم ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی و محترم ظہیر ابن قدسی (صدر زندہ دلان مالیگاؤں) صاحبان پیش کریں گے نظامت کے فرائض محترم رضوان ربانی سر انجام دیں گے صدر و اراکین زندہ دلان مالیگاؤں نے شرکت کی درخواست کی ہے۔*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے