سن شعور سے ہی ہمارے آس پاس یوں تو بہت سارے اساتذہ اکرام شاعر و ادیب تھے اور باذوق دوست و احباب بھی تھے.. لیکن مطالعہ کیا ہے ہر موضوع پر معیاری کتابیں اپنی لائیبریری میں سینت سینت کر سلیقے اور حفاظت سے رکھنا کسے کہتے ہیں یہ ہم نے کسی استاذ سے نہیں بلکہ اسی شوق و جنون کے پروردہ شکیل جمیل حسن صاحب کا نام سنا تو اُن سے ملنے کا اشتیاق بڑھا... آپ کی نہایت شاندار و معیاری کتابوں سے مزین لائیبریری میں بہترین چائے کے ساتھ مجھے اُن سے گفتگو کا شرَف حاصل ہوا ہے. .پھر اُسکے بعد تو آپ سے کئی ملاقاتیں ہوئیں بہت ہی نفیس و بردبار شخصیت ہے آپکی.... اپنی روزہ مرّہ کی نجی، گھریلو، کاروباری اور ہم ذوق و ہم مزاج دوستوں کے ساتھ تفریحی زندگی کو نہایت ذہانت و سمجھداری کے ساتھ ترجیحات کی سمجھ کے مطابق بانٹ رکھا ہے آپ نے .. جو سیکھنے لائق ہے..
آپ دوستوں کی نجی بیٹھکوں میں ہر موضوع پر نہایت اعتماد کے ساتھ کتابوں اور رائٹڑز کے حوالوں کے ساتھ بات کرتے ہیں ادب، فلمیں، موسیقی، شعرا و اُدبا، عالمی تاریخ، تاریخِ اسلام، عالمی، ملکی و مقامی مشہور واقعات وغیرہ کا علم قابلِ رشک ہے.. ہم اور آپ شکیل بھیا کو اسی زمرے تک محدود نہیں رکھ سکتے بلکہ دیگر علوم و فنون پر بھی آپ مستند معلومات رکھتے ہیں... کتابیں ہوں یا کوئی فن پارہ ہو، آپکے ستھرے ذوق کے مطابق پرانے اخبارات و رسائل ہوں یا اُن سے لئے گئے تراشے ہوں پُرانی نوٹ اور سکے ہوں یا ڈاک ٹکٹ دوستوں و عزیزوں کا کوئی تحفہ، کوئی خط ہو یا پھر ادبی مراسم کے حوالے سے اُنہوں موصول ہونے والی کتابیں ہوں یا کوئی تحریر آپ اُن سب چیزوں کو سنبھال کر حفاظت سےنہ صرف رکھتے ہیں بلکہ برسوں گذرنے کے باوجود اُنہیں یاد رہتا ہے کہ کونسی چیز کہاں رکھی ہے... عوامی طور پر نہایت کم آمیز ہیں.. آپ جلدی کسی قضئیے میں نہیں پڑتے، آپکی گفتگو بوجھل اور ثقیل لفظوں سے پَرے مدلل آسان اور موضوع سے متعلق لفظوں و اصطلاحوں سے مزین ہوا کرتی ہے.. ادبی نشستوں میں مائک کے سامنے باقاعدہ بولنے سے احتراز کرتے ہیں کیونکہ یہ اُن کا کفرٹ زون نہیں ہے.. لیکن اُدبا شعرا اور معیاری مطالعہ رکھنے والوں کے بیچ جب شکیل بھیا بولنے پر آتے ہیں تو معاف کرنا میں نے اچھے اچھوں کو بغلیں جھانکتے دیکھا ہے.. یہ اُن کی جیت نہیں بلکہ کتابوں سے اور علم سے محبت کا اور بہترین یادداشت و حافظے کا منہ بولتا اظہار ہوا کرتا ہے.. آپ اپنے مذہبی نظریے سے اور ادبی پسند و نظریے سے جُڑے رہنے والے شخص ہیں،، بہت سنبھل سنبھل کر محتاط رویے کے ساتھ زندگی کو اور رشتوں کو برتنے والے نہایت پیارے انسان ہیں ہمارے شکیل بھیا... اکثر میں نے نوٹ کیا ہیکہ شکیل بھیا علمی استعداد رکھنے کے باوجود دل کو چھو لینے والے حوالے رکھنے کے باوجود بیشتر مواقعوں پر اختلاف اور انتشار کے خدشات کے پیشِِ نظر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں.. اور یہ بھی دیکھا ہیکہ جب آپ اپنی کسی بات پر قائم ہوگئے تو پھر کوئی اُنہیں مباحثے میں زیر نہیں کرسکتا.. یہ دونوں طرح کے رویے بیٹھک کے لوگ اور گفتگو کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے.. آپکے پاس وقت کا، مطالعے کا، تفریح کا، کاروبار کا، دوستوں اور غالباً ہر طرح کے خرچ کا بھی بہترین کیلکوکیشن ہے.. میرا اندازہ ہیکہ آپ نے اپنے بہترین مینیجمنٹ کی وجہ سے کسی بھی طرح کا نقصان نا کے برابر اُٹھایا ہوگا.. دوستوں کے اخلاق و علم کی قدر کرنے والے ہیں ہمارے شکیل بھیا ہم سب کئی دوست ان سے عمر میں چھوٹے ہیں لیکن آپ نے اپنی ملنساری و خوش اخلاقی کی وجہ سے ہمیشہ ہمارا دل جیتا، وقت کی پابندی کیسے کرنا چاہیئے اسکی عملی مثال ہیں شکیل بھیا، ابھی بھی شکیل بھیا کی شخصیت و مزاج پر بہت کچھ لکھ سکتا ہوں.. ان شا اللہ پھر کبھی... میرا مزاج ہیکہ میں اپنوں کی شخصیت اور علم اور قابلیت کا ہمیشہ کھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں اور اُنہیں اپنی بساط بھی عزت دیتا ہوں... بیشک حقیقی عزت دینے والی ذات تو رب کریم کی ذات ہے.. میں ایک عاجز بندہ اپنے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی خوش اخلاقی والی سنت و خوبی پر بَس حتی المقدور عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں.. بہرکیف ایک مذہبی، علمی و ادبی شخصیت ہم سب کے بڑے بھائی محترم شکیل جمیل حسن کو سالگرہ کی پُرخلوص مبارک باد و سلامتی کی دعائیں..
🌸🌸🌹🌹

1 تبصرے
Ye kiya jagah hai
جواب دیںحذف کریںYani kon sa Muqam hai?