دعا بہار کی مانگی تھی اتنے پھول کھلے
کہیں جگہ نا رہی میرے آشیانے میں
شہر عزیز مالیگاؤں کی سیاسی سماجی طبی و تعلیمی شخصیت، سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کے لائق و فائق فرزند ارجمند عزیزی "ایوبی معاذ احمد" نے "ماسٹر آف ایجوکیشن" (.M.Ed) میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور ثابت کیا کہ
آندھیاں لاکھ چلیں لاکھ طوفان آئیں
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
ساتھ ہی ساتھ عزیزی"ایوبی عنبرین ناز" نے بھی جماعت بارہویں (83℅سائنس) میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی، ان شاندار کامیابیوں کے پیچھے جہاں معاذ و عنبرین کی ذاتی دلچسپی و محنت شامل رہی ہے وہیں انکے والدین ایوبی پروین و ڈاکٹر منظور ایوبی کی تربیت بھی کار فرما ہے اس موقع پر ان دونوں کے اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں- اور مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی و کامرانی سے سرفرازی کی دعائیں دیتے ہیں-
منجانب:- ڈاکٹر سعید فیضی، ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عتیق دانش، جمیل بلیو برڈ

0 تبصرے