ادارہ نثری ادب ‏کی ‏ماہانہ ادبی نشست ‏31 ‏جولائی ‏سنیچر

ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست 31جولائ سنیچر کو

گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست ( 185ویں نشست)، اس ماہ مورخہ 31 جولائی کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم پروفیسر ڈاکٹر مبین نذیر صاحب(سٹی کالج) کی صدارت میں ہوگی- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم محمد مصطفی برکتی اور محترم ابنِ آدم صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، اساتذہ و طلبہ(ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدرو اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے