ربانی خطاطی مرکز پر ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کی آمد

ربانی خطاطی مرکز پر ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کی آمد

عرس البلاد ممبئی، نور السلام جونئیر کالج میں تقریباً بیس سالوں سے انگریزی زبان کے لکچرار کے طور پر اپنی تدریسی خدمات احسن طریقہ سے انجام دینے کیساتھ ساتھ ممبئی یونیورسٹی کے اردو ڈپارٹمنٹ میں پارٹ ٹائم  مختلف کورسیس اپنی نمایاں خدمات پیش کرنے والے مالیگاؤں شہر کے معروف شاعر، ادیب، مترجم، محترم ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر صاحب گذشتہ دنوں ربانی خطاطی مرکز، اسلام پورہ مالیگاؤں تشریف لائے گو کہ آپ ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل پر انٹرویو سیشن کے لئے بطور گیسٹ مدعو تھے لیکن، آپ نے خطاطی سیکھنے اور اپنی ہینڈ رائیٹنگ درست کرنے کے لیے ربانی خطاطی مرکز پر آنیوالے طلباء و طالبات سے بھی ملاقات کی انکی کاپیوں کو چیک کیا اور اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔ طلباء و طالبات کو مزید مشق و کوشش جاری رکھنے کی صلاح دی اور انکے حوصلوں کو تقویت 
 آپ نے رضوان ربانی سر کی ستائش بھی کی کہ منظم طور پر بچوں کی رہنمائی کا ایک مرکز کامیابی جاری رکھے ہوئے ہیں- انٹرویو سیشن کے بعد نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ آپ رخصت ہوئے- نوٹ:- آپ کے انٹرویو کو ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل پر دیکھا جاسکتا ہے-
فقط:- ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، نزد اکھاڑہ مسجد، (ادارہ فیضان ربانی)اسلامپورہ، مالیگاؤں
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے