20 روزہ اسپوکن انگلش و گرامربیچ کے بعد اب 30 روزہ بیچ کی شروعات

20 روزہ اسپوکن انگلش و گرامربیچ کے بعد اب 30 روزہ بیچ کی شروعات

ربانی کلاسیس، اسلام پورہ،مالیگاؤں میں ہشتم تا دوازدہم کے طلباء و طالبات کی 20 روزہ اسپوکن انگلش و گرامر کلاسیس کا پہلا بیچ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ بیس دنوں پر مشتمل یہ بیچ انتہائی دلچسپ اور کامیاب رہا۔طلباء و طالبات نے جہاں خود اعتمادی کیساتھ انگریزی زبان کے گرامر مثلا ًجملوں کی پہچان، ماضی، حال اور مستقبل کے جملوں کی ترکیب سیکھی وہیں روزمرّہ کے آسان جملے، القاب و آداب نیز مختلف جملے کو ساخت مثلاً انکے بنانے،سمجھنے، بولنے وبرتنے اورڈکشنری دیکھنے سے لے کر نت نۓ الفاظ کا ذخیرہ کرنا سیکھا. ٹرینر فرنود رومی سر کے منفرد طریقہءتدریس کے سبب پورا سیشن انتہائی انٹرویکٹیو رہا.ہر طالب علم نے پہلے ہی دن، پہلے ہی سیشن سے بلاجھجھک انگریزی زبان سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا.بیس روزہ کلاس کے آخری دن تمام طلباء و طالبات نے مختصراً اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بڑے خوبصورت انداز میں کیا۔ٹرینر فرنود رومی سر نے تمام طلباء و طالبات کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اخیر میں ربانی کلاسیس کے کوآرڈینیٹررضوان ربانی سر نے تمام طلباء و طالبات کی محنتوں کو سراہا اور انکے بیدار مغز والدین کا شکریہ ادا کیا.
نئے بیچ میں داخلے کےخواہشمند طلبہ درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا پھر  روزانہ دوپہر ۲ بجے تا مغرب ربانی خطاطی مرکز، پر تشریف لا کررضوان ربانی سر سے ایڈمیشن فارم حاصل کر سکتے ہیں.
8983174977،8956599552

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے