شہر عزیز مالیگاؤں کے مختلف شعبہ حیات سے جڑے مسائل اور انکے حل کو بروقت اپنی نوک قلم سے، منفرد انداز میں طنز و مزاح کی چاشنی کے ساتھ پیش کرنے کرنے والے سنئیر قلم کار "انیس سرتاج" سے پچھلے دنوں ایک یادگار ملاقات وعیادت کا شرف حاصل ہوا۔
روزنامہ نشاط نیوزمیں اپنے کالم "بات کا بتنگڑ" سے مشہور، مستقل کالم نگار جناب انیس سرتاج صاحب اگر چہ کہ حادثے کی بناء پر کاندھے اور پیر میں مرہم پٹی و پلاسٹر سے لیس تھے، اسکے باوجود موصوف کے ساتھ زندہ دلی و طنز و مزاح کے نشتر سمیت خوشگوار گفتگو کا دور چلا جس میں آپ نے ماضی سے جڑی اپنی کچھ دلچسپ باتیں اور یادیں شئیر کرتے ہوئے محفل کو قہقہ زار بنا دیا۔ ساتھ ہی فرنود رومی و خاکسار رضوان ربانی کے "ربانی دی اسکالر" یوٹیوب چینل کی کارکردگی، روزافزوں ترقی اور دیگر ایجوکیشنل و فلاحی کاموں کی ستائش و حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔ ہم الله پاک سے دعا گو ہیں کہ آپ کے قلم کی جولانیاں یوں ہی بکھرتی رہے اور آپ کی صحت و تندرستی اور عمر میں مزید اضافہ ہو . آمین ثم آمین

0 تبصرے