'انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں اور سی سی آئے نے استقبال کیا'
مالیگاؤں! عصری تعلیم میں ام المدارس کی معتبر حیثیت رکھنے والے تعلیمی ادارے اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے اسسٹنٹ ٹیچر انصاری انعام الرحمن عبدالوحید صاحب مورخہ 31 مئی 2021، کو عمر طبعی کے 58 برس مکمل کرکے طویل تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوگئے _ تدریسی خدمات کے دوران انعام الرحمن انصاری صاحب علمی، ادبی اور سماجی میدان میں بھی متحرک اور سرگرم عمل رہے _ اقلیتی طلبہ کی اسکالرشپ اور دیگر مسائل سے متعلق رہنمائی کے لیے آپ پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کی رہنمائی میں سی سی آئے کے پلیٹ فارم سے سرگرم عمل رہے اور ادبی اعتبار سے بزرگ صحافی خیر اندیش کے مدیر خیال انصاری صاحب کی سرپرستی میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں سے منسلک رہے _ اس مناسبت سے انجمن اور سی سی آئے کا ایک مشترکہ وفد آج موصوف کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی خدمت میں گلدستہ محبت، شال اور کلمہ تہنیت پیش کیا _
ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینلمشترکہ وفد میں سی سی آئے اور انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب، انجمن کے سکریٹری خیال انصاری صاحب، خازن یعقوب ایوبی سر، رکن یاسین اعظمی، سی سی آئے ایڈوائزری بورڈ کے غفران انصاری (گے اسٹار)، انجم سر (دبئی)، احمد ایوبی سر(جمہور)، عتیق خورشید سر(جمہور)، اخلاق بالے مقادم شامل رہے _ وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے صاحب اعزاز انعام الرحمن انصاری صاحب کی مائناریٹی اسکالرشپ کے متعلق کی گئی خدمات کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف روزاول سے اس کام کے لیے متحرک رہے، بیرون شہر کا دورہ بھی کیا،شہر و بیرون شہر کے مختلف وفود میں بھی شریک رہے، یاسین اعظمی سر نے آپ کی تعلیمی و تدریسی خدمات کا تزکرہ کیا، اردو زبان کے ڈائجسٹ اور کتابوں کی ترتیب و تدوین کا تزکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا، بزرگ صحافی خیال انصاری صاحب نے انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے مختلف پروگراموں میں انعام الرحمن انصاری صاحب کی کوششوں اور کاوشوں کا تزکرہ کیا، احمد ایوبی اور عتیق خورشید صاحبان نے موصوف کی خدمت میں ٹاویل کا نزرانہ پیش کیا،ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینلسی سی آئے کی جانب سے غفران انصاری (گے اسٹار) نے گلدستہ اور اخلاق بالے مقادم نے شال پہنا کر استقبال کیا، انجمن کی جانب سے یعقوب ایوبی صاحب نے گُل اور خیال انصاری صاحب نے شال دے کر اعتراف خدمات کی _ صاحب اعزاز انعام الرحمن انصاری نے استقبال و تہنیت پر دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی دونوں اداروں کے بینر تلے متحرک و فعال رہنے کا تیقن دیا _ یعقوب ایوبی سر نے دعا فرمائی اور پرتکلف ضیافت پر تقریب کا اختتام ہوا _ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل

0 تبصرے