شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی محنت اور لگن سے اپنی شناخت بنانے والی اہم شخصیات کے حالاتِ زندگی پر مشتمل ڈائرکٹری ”شناس نامۂ مالیگاؤں“ کو مرتب کرنے کا منصوبہ روبہ عمل ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ موجودہ وقت میں شہر مالیگاؤں کے ان تمام افراد کے حالاتِ زندگی کو یکجا کیا جائے جنہوں نے کسی بھی شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہوں اور شہر کو کچھ دیا ہے۔
شناس نامۂ مالیگاؤں میں مختلف شعبۂ حیات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالینے والے شہریانِ مالیگاؤں کے حالاتِ زندگی کو یکجا کیا جارہا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ان تمام معززین کے حالاتِ زندگی محفوظ ہوجائیں جو بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اورجنھوں نے شہر مالیگاؤں کو بہت کچھ دیا بھی ہے اور جن کے حالاتِ زندگی کو محفوظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ شناس نامۂ مالیگاؤں کی نوعیت اس طرح ہوگی کہ ان شااللہ اس کے مطالعے سے آئندہ آنے والی نسلوں کو اپنے آباو اجداد پر فخر محسوس ہوگا کیونکہ انسان تو مر جاتا ہے مگر کتابیں کبھی نہیں مرتیں۔
اس کے لیے ہم شہر مالیگاؤں کی اہم شخصیات سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔ ان سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر شناس نامۂ مالیگاؤں مرتب کیا جائے گا۔ حالات سازگار ہونے پر ان شااللہ ایک شاندار پروگرام میں اس کا اجراءعمل میں آئے گا۔
احمد ایوبی سر( واٹس اپ نمبر : 9226938087 )
احمد ایوبی، لیکچرار، جمہور جونیئر کالج،مالیگاؤں

0 تبصرے