علم کا داعی کبھی سبکدوش نہیں ہوتا، منشی کلینک و ادارہ فیضان ربانی کے زیراہتمام تقریب اعزاز و استقبال

علم کا داعی کبھی سبکدوش نہیں ہوتا،۔۔۔۔ ربانی ماسٹر
 منشی کلینک و ادارہ فیضان ربانی کے زیراہتمام تقریب اعزاز و استقبال

علم کا داعی کبھی سبکدوش نہیں ہوتا، بس وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی شعبۂ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماج و معاشرے کا مثبت اور حوصلہ افزاء رویہ ہی سبکدوش ہونے والوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ 
موقع تھا منشی کلینک و ادارہ فیضان ربانی کے زیر اہتمام تقریب اعزاز و استقبال کا، جو  مورخہ ۵ جون ۲۰۲۱ء بروز سنیچر، بعد نمازِ عصر فوراً منشی کلینک میں ہی منعقد تھی۔ جسمیں محترم ایوبی شاہد حمید(ٹیچر)، محترم یونس خان (فائر آفیسر)، محترم بشیر خان (ریلوے سپرینٹینڈٹ) محترم مرتضیٰ سر(ٹیچر)، محترم ڈاکٹر حامد اقبال اور ناصر خان (ٹیلی فون آفیسر) صاحبان کی سپاس گزاری کی گئی اور سماج و معاشرے میں انکی خدمات کی ستائش و سراہنا کرتے ہوئے شال، گل، میمنٹو(فیضانِ ربانی ایوارڈ)، تحائف و سپاسنامہ دے کر استقبال کیا گیا-
 اس موقع پر کمال حضرت، ڈاکٹر جاوید، حامد پٹیل، و ربانی فیمیلی کی جانب سے بھی صاحبان اعزاز کو تحائف پیش کیے گئے تاثرات میں یوسف خان سر، یونس خان، ایوبی شاہد حمید سر و ڈاکٹر حامد اقبال صاحبان نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور منشی کلینک کے ڈاکٹر ذیشان احمد، ریاض ماسٹر و رضوانہ مس اور ادارہ فیضان ربانی کا شکریہ ادا کیا تقریب کا آغاز مفتی شارق انجم کی خوش الحان تلاوت کلام پاک سے ہوا- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن خوبی انجام دیے۔ ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل لنک
اس پوری تقریب کو ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے