انگلش گرامر و اسپوکن ‏کلاسیس ‏کا آغاز" کم وقت میں زیادہ سیکھیں‏"

*انگلش گرامر واسپوکن کلاسیس کا آغاز ، کم وقت میں زیادہ سیکھیں*

*ریاست مہاراشٹر کے بیشتر اضلاع بشمول ضلع ناسک میں ان لاک کی شروعات اور بارہویں امتحانات کو منسوخ کر دینے کے اعلان کے ساتھ ہی "ادارہ فیضان ربانی" اسلامپورہ، مالیگاؤں میں جماعت آٹھویں تا بارہویں کے طلباء و طالبات کے لئے ایک انتہائی اہم انگریزی گرامر و اسپوکن بیچ(جو کے صرف 20 دنوں پر مشتمل ہوگا) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک حیرت انگیز طریقہ تدریس کے ذریعے انگلش گرامر سے متعلق تمام بنیادی قواعد کی تدریب (تدریس) اور اسپوکن انگلش کی مکمل رہنمائی کی جاۓ گی- اخبارات و رسائل کے ذریعے انگریزی عبارتوں کو سمجھنا اور حل کرنا سکھایا جائے گا، ساتھ ہی ترجمے کے درست اصولوں پر بھی سیرحاصل گفتگو کی جائے گی- طریقہ تدریس انتہائی سہل اور منفرد تکنیک کا حامل ہوگا جسکا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ قواعد پڑھا کر بچوں کو انگریزی کےمبادیات(بیسک) ازبر کروادینا ہے۔ ۲۰ دنوں پر محیط اس بیچ میں جماعت ہشتم تا دوازدہم (آٹھویں، نویں، دسویں، گیارہویں و بارہویں) جماعتوں کے طلباء و طالبات ایڈمیشن کے اہل ہونگے۔ (طالبات کے لئے علاحدہ بیچ کا نظم کیا جائے گا) ایک بیچ میں صرف ۲۰ طلبہ ہونگے-  طالبات کے لئے وقت صبح ۹ بجے تا ساڑھے دس اور طلباء کے لئے رات ۹ بجے تا ساڑھے دس، (جمعہ تعطیل) 7جون2021ء، بروز پیر سے کلاسیس کا باقاعدہ آغاز ہوگا ان شاءاللہ- جس میں ٹرینر کی حیثیت سے فرنود رومی سر(ایم بی اے، پونہ) ہونگے۔ ایڈمیشن فارم روزانہ دوپہر ۲ بجے تا اذان مغرب "ربانی خطاطی مرکز" ادارہ فیضان ربانی، انصار روڈ، اسلامپورہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے- مزید معلومات کے لئے رضوان ربانی سر سے ان نمبرات پر رابطہ کریں. نشستیں محدود ہیں۔ شرائط لاگو*
*8983174977/8956599552*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے