.پروفیسر امان اللہ خان کی رحلت شہر مالیگاوں کے لیے ایک بڑا صدمہ،

Khayal ansari.
9270910011
پروفیسر امان اللہ خان سر کی رحلت، شہر مالیگاوں کی تعلیمی، علمی، ادبی اور ثقافتی اداروں، انجمنوں 

کا عظیم نقصان ہے،
شہر کی سٹی کالج کے علاوہ بھی تعلیمی اداروں، کالجس، اسکس لائبریری ودیگر ادبی انجمنوں کے پروگراموں کے لیے آپ کی بے لوث خدمات نا قابل فراموش ہیں، آپ کے وسیع تعلقات، علم وادب سے والہانہ لگاو، فیض احمد فیض، کیفی اعظمی، ساحر لدھیانوی، کی پر اثر نظموں کا اپنی تدریس، تقاریر، نظامت اور متاثر کن علمی گفتگو میں استعمال کا شعور اور سلیقہ آپکی بڑی خصوصیت تھی، اپنے طلباء سے نرم گوئی، شہر کے اساتزہ شعراء کا احترام اور ابھرتے، نو مشق شعراء، ادبا کی حوصلہ افزائی، آپ کا شیوہ تھا، آپکی مقبولیت اپنے شاگردوں میں ایک محبوب شخصیت کی طرح تھی، اپنی طویل علالت 
کے باوجود، تعلیمی، علمی ،ادبی ،رہنمائی فرماتے رہے، انجمن انجمن ترقی اردو ھند شاخ مالیگاوں کے ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینلپروگراموں کو پسند کرتے، رہنمائی کرتے تھے، خان سر اپنی ذات میں خود ایک انجمن تھے، اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، بڑی خوبیوں کے مالک تھے خان سر،
انا للہ وانا الیہ راجعون،
پروفیسر خان سر کی رحلت سے شہر عزیز ایک سچے قوم و ملت اور ملک کے خادم سے محروم ہو گیا جس کی تلافی ممکن نہیں، مرحوم ہندو مسلم اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے والے ایک سیکولر انسان تھے،
اس سانحہ پر دعا ہیکہ اللہ تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت 

فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین،
فقط، خیال انصاری، مدیر خیراندیش مالیگاوں


صدر واراکین انجمن ترقی اردو ھند شاخ مالیگاوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے