ادارہ اسلامی مدنی تعلیم اور دارلعلوم اہلسنت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ملعون وسیم رضوی کی دریدہ دہنی اور قرآن پاک میں 26 آیتوں کی تحریف کی پٹیشن کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ وسیم رضوی نہیں ہے بلکہ، یہ سگ ابوجہل ہے۔ اس سے قبل بھی اس ناسور نے اپنی ملعونہ فراست سے مذہب اسلام اور اس سے وابستہ چیزوں میں نکتہ چینی کی جسارت کر کے اپنی جہالت کاثبوت دیا تھا۔ اور گاہے بگاہے ایسی حماقتوں اور جان بوجھ کر مذہب اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔ جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے سماج دشمن عناصر کو انکی اوقات بتا دی جائے- ساتھ ہی عدالت عظمیٰ سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس ملعون کی پٹیشن کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کرے تاکہ دوبارہ کوئی بھی اسطرح کی ملعونہ کوشش کرنے سے قبل دس بار سوچے - اسی کے ساتھ ہم پوری امت مسلمہ سے گذارش کریں گے کہ مدارس کو اپنی خصوصی اعانات و امداد سے مزید تقویت پہنچائیں تاکہ، طلباء و طالبات، حفاظ اور علماء کرام کی ایسی ٹیم کھڑی کی جاۓ جو ایسے اسلام دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے سکیں۔
0 تبصرے