ادارہ نثری ادب کی ملتوی شدہ نشست 6مارچ ‏بروز ‏سنیچر کو

ادارہ نثری ادب کی ملتوی شدہ نشست 6 مارچ سنیچر کو 

ادارہ نثری ادب کی 21 فروری کی ملتوی شدہ ادبی نشست مورخہ 6 مارچ 2021ء بروز سنیچر شب میں ٹھیک دس بجے، اے ٹی ٹی کیمپس کے مرکزی ہال میں ہوگی جسکی صدارت کے فرائض شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف ادیب، شاعر و مورخ محترم ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحب انجام دیں گے-  قلمکاران میں ماسٹر عبدالمجید، ڈاکٹر اقبال برکی، محمد مصطفی برکتی، الطاف علی دلکش و صادق اسد صاحبان ہونگے جو اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- ان تخلیقات پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، ادباء، شعراء، قلمکار، زیر تربیت معلمین، اردو زبان کے اساتذہ، بالخصوص بی اے، ایم اے (اردو) کے طلباء و عوام الناس سے شرکت کی استدعا صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے- منجانب:- صالح قدروں کا ترجمان، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے