پی اے انعامدار صاحب کی ڈاکٹر منظور حسن ایوبی سے ملاقات و مبارکباد

پی اے انعامدار صاحب  کی ڈاکٹر منظور حسن ایوبی سے ملاقات و مبارکباد 
مورخہ 7فروری، بروز اتوار، ایم سی ای سوسائٹی پونہ، کے صدر محترم پی اے انعامدار صاحب شہر عزیز مالیگاؤں کے یک روزہ دورے پر تقریب اعتراف خدمات میں تشریف لائے، انتہائی قلیل وقت اور طۓ شدہ شیڈول میں سے آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف کرتے ہوئے شہر عزیز کے معروف تعلیمی ادارے سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب سے ملاقات کی، حال و احوال جاننے کے بعد آپ نے تعلیم و تعلم درس و تدریس اور حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے تعلیمی نقصانات کی بھرپائ کسطرح ہو؟ اساتذہ کے مسائل، گرانٹ اور موجودہ حالات کے تناظر میں تقریباًً پون گھنٹہ گفتگو کی، تبادلہ خیال میں کئی اہم و مفید مشوروں پر غور و خوض کرتے ہوئے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے آگے کا لائحہ عمل طے کرنے اور درپیش مسائل  کو حکمت عملی کے ساتھ حل کرنے پر اتفاق ہوا، انعامدار صاحب نے سٹیزن کیمپس کو سنئیر کالج کی منظوری ملنے پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو مبارکباد بھی پیش کی- جبکہ ڈاکٹر صاحب نے سٹیزن کیمپس اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم سے آپ کا استقبال کیا-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے