مالیگاؤں :شہر عزیز مالیگاؤں کے معروف شاعر، ادیب و نقاد سلیم شہزاد کا حمد، نعت اور مناجات پر مشتمل شعرِ عقیدت کا منفر مجموعہ کلام "کشفیہ" کا شاندار جشنِ رونمائی آج مورخہ 6 فروری بروز سنیچر شب میں 9 بجے اسکس ہال ،قدوائی روڈ میں منعقد ہورہا ہے _تقریب کی صدارت نعتیہ ادب کے معتبر محقق و ناقد ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صاحب (چیئرمین مجلس مطالعات و ادارت بال بھارتی ،پونہ) فرمائیں گے اور رونمائی کا فریضہ اسحٰق سیٹھ زری والا انجام دیں گے _ اس تقریب میں بیرون شہر سے تشریف لانے والے معزز مہمانان میں اسپیشل آفیسر برائے اردو بال بھارتی خان نویدالحق انعام الحق صاحب سلیم شہزاد کا درسی کتب میں حصہ اس عنوان پر گفتگو کریں گے، ڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب "شہریار ادب :سلیم شہزاد" اور ڈاکٹر محمد اسداللہ صاحب "سلیم شہزاد، شاعر پوشیدہ ناقد کھلا" اس عنوان پر مضمون پیش کریں گے نیز شبیر آصف صاحب "کشفیہ" کے حوالے سے اظہارِ خیال فرمائیں گے _محترم شبیر ہاشمی صاحب "سلیم شہزاد، شخص اور شخصیت" کے حوالے سے صاحب اعزاز کا تعارف پیش کریں گے _معزز مہمانان کی خدمت میں "استقبالیہ کلمات "الحاج قریشی مختار احمد محمد عیسی صاحب پیش کریں گے _ادب نواز سامعین سے تقریب میں شرکت کی گزارش کنوینر خان انعام الرحمن شبیر احمد جگر نے کی ہے

0 تبصرے