کوہ نور کمپاونڈ مالیگاؤں کا کوہ نور ‏فرید ‏احمد

مالیگاؤں کے منفرد مصور و ٹیچر فرید سر کی پینٹنگ ۲۵ ہزار میں فروخت


مالیگاؤں شہر اپنی گوناگوں خصوصیات کے سبب ہمیشہ سے ہی سرخیوں میں رہا ہے۔ یہاں کے شہریان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جسکا برملا اظہار گاہے گاہے ہوتا رہتا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں کے کوہ نور کمپاونڈ و فیمیلی کا ایک منفرد آرٹسٹ جو اپنے برش و رنگوں کی مدد سے قدرت و فطرت کا حسین منظر نامہ کینواس پر بکھیرتا ہے- عزیزی آرٹسٹ فرید احمد۔۔۔۔۔۔  جو کہ شہر کے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں بحیثیت ڈرائنگ ٹیچر (فائن آرٹ) کے اپنی خدمات بھی پیش کررہے ہیں آپ نے بتلایا کہ گذشتہ دنوں آن لائن آرٹ
گیلریhttp://www.artzolo.com پر آپ کی بنائی ہوئی پینٹنگ 24ہزار 640 روپیوں میں فروخت ہوئی- واضح رہے کہ اس آرٹ گیلری میں ہندوستان کے تمام بڑے مصوروں کی پینٹنگس کی نمائش و فروخت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔فرید سر نے بتلایا کہ جو پینٹنگ فروخت ہوئی ہے وہ  جنوری 2016ء میں آوٹ ڈور جا کر بنائی تھی- مالیگاؤں آرٹ فاونڈیشن کی درخواست پر "آن دی اسپاٹ لینڈ اسکیپ پینٹنگ" شہر مالیگاؤں سے قریب سائنہ بدرک شیوار میں طلباء و طالبات اور نئے سیکھنے والوں کی رہنمائی کے لیے بطور "ڈیمو ورکشاپ" بنائی تھی۔ جسمیں ساتھی اساتذہ و مالیگاؤں آرٹ فاونڈیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ بھی آپکی پینٹنگز وقتاً فوقتاً نمائش و فروخت کے مراحل سے گزرتی رہتی ہیں آپ نے بتلایا کہ گذشتہ دنوں NDTV VentursVenturs art sale websitehttp://www.mojarto.com پر بھی آپ کی دو پینٹنگز فروخت ہوئ تھیں۔ جبکہhttp://www.artzolo.com  پر اس سے قبل بھی ایک پینٹنگ (30000)تیس ہزار روپیوں میں فروخت ہو چکی ہے- یہ خبر یقیناً ان تمام طلباء و طالبات کے لیے ایک تحریک و ترغیب ہو سکتی ہے جو اپنے اندر مختلف قسم کی صلاحیت و ہنر رکھتے ہیں شرط یہ ہے کہ وہ پوری دلچسپی، دلجمعی، لگن کیساتھ اپنے فن میں مہارت حاصل کرتے رہیں، اپنی صلاحیتوں میں نکھار لاتے رہیں اور خوب سےخوب کیطرف بڑھتے رہیں اور جہد مسلسل کرتے رہیں- فرید سر کی اس کامیابی پر مالیگاؤں ڈرائنگ ٹیچرز فاونڈیشن، اردو/مراٹھی ڈرائنگ ٹیچرز ایسوسی ایشن، پرنسپل اینڈ اسٹاف اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، صدر و اراکین انجمن ترقی تعلیم، ادارہ فیضانِ ربانی، ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، پریس کلب آف مالیگاؤں، اور مالیگاؤں الیکٹرونک میڈیا کی جانب سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے