کل اسکس ہال میں ادارہ فیضانِ ربانی کے زیراہتمام تہنیتی و اعزازی تقریب

کل اسکس ہال میں ادارہ فیضانِ ربانی کے زیراہتمام تہنیتی و اعزازی تقریب
مورخہ 24 جنوری 2021ء بروز اتوار، صبح ٹھیک ساڑھے دس بجے، اسکس ہال کیفی اعظمی مارگ، اے ٹی ٹی کیمپس کے سامنے ادارہ فیضانِ ربانی کے زیراہتمام ایک انتہائی باوقار علمی، تہنیتی و اعزازی تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جسکی صدارت محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب فرمائیں گے جبکہ شہر عزیز کی تمام علمی ادبی و تعلیمی شخصیات، اداروں اور انجمنوں کے سربراہان(پرائم گیسٹ)و صدر و اراکین، سابقہ و حالیہ پرنسپلس، ہیڈ ماسٹرز/ہیڈ مسٹریس نائب ہیڈس، انچارجس، سپروائزرس، پروفیسرس، لیکچرار و اساتذہ کرام بطورِ مہمانان مدعو ہیں- اسکے علاوہ شہر عزیز مالیگاؤں کی ادبی و فلاحی انجمنوں کے صدر و اراکین، صحافتی شعبے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ سماجی طور پر متحرک شخصیات بھی موجود ہوں گی پندرہ صاحبان اعزاز کو " فیضانِ ربانی ایوارڈ و سند" تفویض کیے جائیں گے صاحبان اعزاز میں ساویز عمران جمیل (دسویں سٹی ٹاپر) انصاری ماریہ امتیاز احمد (بارہویں سٹی ٹاپر) انصاری محمد سالک شاہد اختر (نیٹ سٹی ٹاپر) شیخ منورہ خاتون علم الہدیٰ (بی ایڈ سٹی ٹاپر) ڈاکٹر نبیہا عارف انجم (بی یو ایم ایس سٹی و ریاستی ٹاپر اور آل انڈیا سیکنڈ ٹاپر) کنیز فاطمہ شکیل احمد (مضمون نویسی سٹی ٹاپر) عبدالباسط ظفر عابد بخشی (انٹرنیشنل خطاطی ٹیچر) شمئیل ایمن انیس احمد (weega) تنویر اختر سراج احمد (دلکش اسلامک سینٹر)  عظمت اقبال محمد عثمان(گوگل اعزاز یافتہ) ویشالی بھاسکر مراٹھے (اردو زبان ) رقیہ پروین محمد صدیق (انتہائی فعال صدر معلمہ) گل ایوبی محمد ایوب(خاسم اللہ جل شانہ و اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم) جمال اختر شمس(جارڈن،خطاطی) الحاج عبد العزیز (محب درس قران) نظامت کے فرائض امتیاز رفیق سر انجام دیں گے شرکت کی گزارش ادارہ فیضانِ ربانی کے صدر رضوان ربانی نے کی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے