"ہر محاذ پر طلباء کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری" ۔ ربانی ماسٹر
 پروقار تہنیتی و اعزازی تقریب میں ۱۵ لوگوں کو فیضانِ ربانی ایوارڈ تفویض۔
"طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری امر ہے۔ اس سے نہ صرف کامیاب طلباء کو مزید تحریک دی جاسکتی ہے بلکہ دیگر طلباء کو ترغیب بھی دی جاسکتی ہے،" ان جملوں کا اظہار الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر نے مورخہ 24 جنوری، بروز اتوار، صبح گیارہ بجے، اسکس ہال میں ادارہ فیضانِ ربانی کے زیراہتمام منعقدہ انتہائی باوقار علمی، تہنیتی و اعزازی تقریب میں خطبہ صدارت میں کیا. آپ نےعلم کی اہمیت کو چار مصرعوں میں بیان کیا اور کہا کہ "ہر اچھا کام کرنے والے کی ستائش ہونی چاہیے- تقریب میں موجود مہمانان خصوصی میں غفران گے اسٹار، انصاری محمد رضا سر، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، ساجدہ نہال احمد و محفوظ الرحمٰن زری والا صاحبان نے بھی اپنے خیالات پیش کیے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے  اس مستحسن اقدام کی ستائش کی- جبکہ اسٹیج پر مولانا نثار احمد، ڈاکٹر فاروق انصاری، محمد حسین شیدامیرٹھی، عابد رکشہ والا، سمیع اللہ انصاری و پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحبان جلوہ افروز تھے- 
مختلف جہات میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے کل پندرہ صاحبانِ اعزاز کو "فیضانِ ربانی ایوارڈ"(ٹرافی)، سند، قلم، شال، گل،دی نالج انگلش اسکول و فرنود رومی ڈاٹ کام اور انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کی جانب سے مختلف کتابیں، خورشید اپنا (نیو اپنا فرم) کی جانب سے مٹھائیاں، کتب، کلینڈر اور ہینڈ بیگ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی- صاحبان اعزاز میں ساویز(دسویں سٹی ٹاپر) انصاری ماریہ(بارہویں سٹی ٹاپر) انصاری محمد سالک(نیٹ سٹی ٹاپر) شیخ منورہ(بی ایڈ سٹی ٹاپر) ڈاکٹر نبیہا (بی یو ایم ایس سٹی و ریاستی ٹاپر اور آل انڈیا سیکنڈ ٹاپر) ،کنیز فاطمہ (مالیگاؤں مضمون نویسی سٹی ٹاپر)، عبدالباسط بخشی (انٹرنیشنل خطاطی ٹیچر)، شمئیل ایمن(Wega)، تنویر اختر (دلکش اسلامک سینٹر)، عظمت اقبال(گوگل اعزاز یافتہ)، ویشالی بھاسکر مراٹھے(اردو زبان )، رقیہ پروین (انتہائی فعال صدر معلمہ)، گل ایوبی(خطاط اسم اللہ جل شانہ و اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم)، جمال احمد(جارڈن،خطاطی)،الحاج عبد العزیز (محب درس قران) ،اپنے والدین، سرپرستوں اور دوست و احباب کے ہمراہ موجود تھے- جبکہ علمی، ادبی، سماجی وتعلیمی حلقوں سے عمائدین شہر کے علاوہ سماجی طور پر متحرک شخصیات بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ پرنسپل رقیہ پروین کی خدمت میں رضوان ربانی کا تحریر کردہ سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔آپ نے صاحبان اعزاز کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ فیضانِ ربانی کا شکریہ ادا کیا-
 نظامت کے فرائض امتیاز رفیق سر نے بخوبی انجام دیے۔ اس موقع پر بنکر بازار ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی و شملہ گلاس آرٹ نے ادارہ فیضانِ ربانی کے صدر رضوان ربانی کو "بیسٹ موٹیوشنل پرسنالٹی" ایوارڈ دے کر حوصلہ افزائی کی- تقریب کا آغاز محمد مدثر ربانی کی قرات سے ہوا۔نعت پاک عنایہ ربانی نے پیش کی۔ اغراض و مقاصد رضوان ربانی نے جبکہ، رسم شکریہ ایڈوکیٹ رفیق ربانی صاحب نے ادا کی- مالیگاؤں الیکٹرونک میڈیا نے بھی اپنی شرکت درج کروائی اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی-