محنت سے چمکا ہے پھر تقدیر کا ستارہ

*محنت سے چمکا ہے پھر تقدیر کا ستارہ* 
الحَمدُ للہ!دی مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن کے زیرِ انصرام ایم ایس ای پری پرائمری، پرائمری و ہائی اسکول ، مالیگاؤں نے اپنی دیرینہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنے شہر کا نام آسمان کی بلندیوں تک پہونچا دیا۔ مورخہ 14دسمبر بروز سنیچر کو امبر ناتھ نیشنل اردو ہائی اسکول میں  بیاد مرحوم حاجی محمد عارف انصاری صاحب کل مہاراشٹر بین المدارس اردو تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایم ایس ای کی دو ہونہار طلبہ بالترتیب جونیئر اور سینئیر گروپ میں شریک مقابلہ رہے ۔جس میں مہاراشٹر کی مختلف اضلاع کی نامور اسکولیں بھی شامل تھیں ۔ اور تقریباً 65طلبہ کے مابین یہ سخت مقابلہ رہا ۔اس میں ایم ایس ای کے طلباء نے بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ پر جوش ،پُر اثر اور جامع انداز میں تقریر پیش کرکے نہیں صرف سامعین بلکہ مہمانان اکرام اور ججیس کو بھی متاثر کیا ۔جس میں عبد الحسیب کو اعزازی انعام کے تر پر ٹرافی ، نقد انعام اور سند سے نوازا گیا۔ اور جماعت نہم کے طالب علم عبدالرحمن وکیل احمد کو اول انعام سے نوازا گیا ۔جس کی تقریر کا عنوان تھا "پڑھ اقراء کہ تُجھے دور تلک جانا ہے۔ " جسے ایم ایس ای ہائی اسکول کی معلمہ محترمہ مصباح ترنّم میڈم نے بہت محنت سے تیار کیا ۔ان کی محنت و رہنمائی  کے تناظر عبدالرحمن آل مہاراشٹر تقریری مقابلہ میں اول انعام کے حقدار رہے۔ جسے اول انعام میں۔ بڑی ٹرافی ، نقد انعام، اعزازی ٹرافی ، اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس بچے نے نہ صرف اپنا بلکہ اپنےوالدین ،اساتذہ  ،اسکول،اور شہر کا نام راشن کیا ہے۔ ہم ان دونوں طلباء کو تیار کرنے والے اساتذہ ایم ایس ای انتظامیہ ، صدر و اراکین ، چیئرمن و سیکریٹری صاحبان ، ہیڈ مسٹریس و اسٹاف کو اس عظیم کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
یوں ہی نہیں یہ برگ ثمر لہلہائے ہیں
پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے