*رب کا شکریہ سب کا شکریہ*
اللہ رب العالمین کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ اس نے، ایک عظیم فرض سے کامیابی سے سبکدوش فرمایا-
الحمدلللہ پسرزادہ ڈاکٹر محمد کاشف ابن ڈاکٹر راشد ربانی (میڈیکل آفیسر، مالیگاؤں سول ہاسپٹل) کا نکاح شہر دھولیہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسرور صاحب کی صاحبزادی ڈاکٹر لائبہ کے ہمراہ بڑے ہی تزک و احتشام سے انجام پزیر ہوا-
بذات خود میں، میرے چاروں صاحبزادگان اور پوری "ربانی فیمیلی" تمام ہی شرکاء نکاح و ولیمہ کے عمیق دل سے مشکور و ممنون ہیں- شہر و بیرون شہر کے تمام ہی رشتے داران، خویش و اقرباء، دوست و احباب اور پڑوسیوں کے بھی بے انتہا ممنون و شکر گزار ہیں کہ تمام ہی لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر، سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ھوے ہماری دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہماری خوشیوں میں نا صرف شرکت کی بلکہ عملی تعاؤن بھی پیش کیا اور پسرزادے ڈاکٹر محمد کاشف کی ہر دو تقاریب کو یادگار بنا دیا۔
گو کہ ہم نے شرکاء کے اکرام و مہمان نوازی کی اپنی بساط بھر، خلوص دل سے کوشش کی، باوجود اسکے، اگر مجھ سے یا ربانی فیمیلی کے کسی بھی فرد سے کوئی کوتاہی، لا پرواہی یا غلطی سرزد ہوئی ہو تو معذرت چاہتے ہیں- ہر کسی کو فرداً فرداً خاطر خواہ وقت نہیں دے پانے کا ملال رہے گا اور سہواً ہی صحیح، جنہیں ہم اپنی اس خوشی میں شریک نا سکے یا جو کسی وجہ سے تشریف نا لا سکے ان تمام کا بھی بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں اور سبھی سے حسن ظن رکھتے ہیں کہ وہ سب بھی نو بیاہتہ عروسی جوڑے کو اور ہم سب کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شاد و آباد رکھے آمین ثم آمین بجائے سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم - طالب دعا:- الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر، ڈاکٹر راشد ربانی، ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ریحان ربانی و رضوان ربانی اور ربانی فیمیلی۔

0 تبصرے