ادارہ نثری ادب کی کامیاب میٹنگ ،اب نشست میں نظم پر بھی تبصرہ و تجزیہ ہوگا

ادارہ نثری ادب کی کامیاب میٹنگ، اب نشست میں نظم پر بھی تبصرہ و تجزیہ ہو گا 
 
پریس ریلیز:- ادارہ نثری ادب شہر مالیگاؤں میں گزشتہ بیس برسوں سے تسلسل و کامیابی سے ماہانہ ادبی نشستوں کا اہتمام کرتا رہا ہے- اکتوبر 2003ء میں مرحوم اسحٰق خضر و مرحوم رفیع احمد صاحبان کی دلچسپی و کوششوں سے اور عتیق شعبان، ڈاکٹر اقبال برکی، کے ایف انصاری، عمران جمیل، محمد امین، رضوان ربانی، سجاد شفق، خلیل رفیع، عاکف نبیل و حارث نذر صاحبان کی معاونت سے اب تک 216 نشستوں کا کامیابی سے اہتمام و انعقاد ہو چکا ہے گزشتہ دنوں ادارے کی جنرل میٹنگ سجاد شفق سر کے مکان پر منعقد ہوئی جس میں دیگر عناوین و تجاویز پر جہاں گفت و شنید ہوئ، وہیں یہ طے پایا کہ اب ہر مہینے کے آخری سنیچر کو ہونے والی ان ماہانہ ادبی نشستوں میں جہاں کہانی، افسانہ، انشائیہ، ڈرامہ و مضامین پیش کیے جانے ہیں وہیں اب کسی مشہور شاعر کی ایک مشہور نظم پر تنقیدی و اصلاحی، تجزیاتی و تبصراتی تحریر بھی پیش کی جاۓ گی اور تنقید و تبصرے کا سلسلہ بھی دراز رہے گا- اس نئ جہت کے ساتھ ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست نمبر 217  اس ماہ 27 جولائی 2024ء بروز سنیچر (ہفتہ)کو شب ٹھیک دس بجے ہو گی مزید تفصیلات آئیندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رضوان ربانی-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے