مضمون نویسی مقابلے میں سردار ہائی اسکول کو اعزازی انعام

معمار شہر مرحوم حاجی شبیر احمد حاجی غلام رسول صاحب کی یاد میں منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی میں سردار ہائی اسکول کی طالبات کو اعزازی انعام

  معمار شہر مرحوم حاجی شبیر احمد حاجی غلام رسول صاحب کی یاد میں منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی میں سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی دہم جماعت کی طالبات مومن شاذیہ انجم رضوان احمد (عنوان:- معمار شہر حاجی شبیر احمد کی سیاسی بصیرت) اور جویریہ جلیل احمد (عنوان، تعلیمی میدان میں حاجی شبیر احمد کی خدمات) بھی شریک مقابلہ رہیں، الحمدﷲ! مومن شاذیہ نے اپنے عنوان سے پورا انصاف کرتے ہوئے بہترین مضمون لکھا اور اعزازی انعام کی حقدار قرار پائی دونوں ہی طالبات کو منتظمین کی جانب سے ٹرافی، سند، بیاضوں کا سیٹ، قلم، و دیگر گھریلو اشیاء سمیت خوب پزیرائی بھی کی- اس موقع پر پرنسپال ایوبی شاہد سر نے طالبات، انکے والدین اور معاونت کرنے والے اساتذہ کرام کو پر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ 
ش ن الف
سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے